اپر چترال ؛ تورکہو اور موڑکہو کے مین اور لینک روڈز کھول دییے گیے ۔خواجہ خلیل پی ٹی آیی
اپر چترال ؛ تورکہو اور موڑکہو کے مین اور لینک روڈز کھول دییے گیے ۔خواجہ خلیل پی ٹی آیی
اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) پی ٹی آیی اپر چترال کے رہنما خواجہ خلیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامہ اپرچترال دونوں تحصیلوں میں بحالی کےکاموں میں مصروف عمل ہے ، ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال،تحصیل چیرمین تحصیل تورکہو موڑکہو، اور دوسرے لائینز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تورکہو ایریا کے تمام مین روڈز اور لنک روڈز ٹریفک کیلیے بحال کر دئیے گئے۔جس میں ریچ تورکہو روڈ رووا تک مکمل بحال ، اجنو تورکہو روڈ مکمل بحال، کھوت تورکہو روڈ پھور کھوت اندراغچ تک مکمل بحال، یخدیز تورکہو روڈ مکمل بحال، واشچ بالا مہتنگ روڈ مکمل بحال ، کیشک روڈ مکمل بحال اورمڑپ تورکہو روڈ جزوی طور پربحال ہوچکی ہے اور ساتھ مذید کام بھی جاری ہے ۔ کام کی نگرانی تحصیل صدر تحصیل تورکہو موڑکہووجنرل کونسلر شاگرام منہاج الدین کر رہے ہیں۔