The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

  ہیڈز پاکستان کی جانب سے اپرچترال میں اسٹاک پائل کٹس کی تقسیم اور فرضی امدادی مشق کی تقریب

Posted on

  ہیڈز پاکستان کی جانب سے اپرچترال میں اسٹاک پائل کٹس کی تقسیم اور فرضی امدادی مشق کی تقریب

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) HEADS پاکستان نے پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے جاری منصوبہ “ری اسٹورنگ سوشل سروسز اینڈ کلائمیٹ ریزیلینس” کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس، بونی میں فرضی امدادی مشق اور اسٹاک پائل کٹس حوالگی تقریب کا انعقاد کیا، جو ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ERT) کی تربیت کا اختتامی دن تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معظم بنگش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تھے، جبکہ عذرا بی بی، AAC تورکہو/موڑکہو سمیت محکمہ تعلیم، لائیوسٹاک، پولیس، یوتھ افیئرز، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ٹی ایم او تورکہو/موڑکہو، لیویز اور پریس کلب کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یونین کونسل کھوت اور تیریچ کے مقامی معاون تنظیموں (LSOs) کو ایمرجنسی رسپانس کٹس باقاعدہ طور پر حوالہ کی گئیں۔ تقریب میں نمایاں شرکاء اور تربیت مکمل کرنے والے ERT اراکین کو اسناد اور شیلڈز بھی دی گئیں۔

سید علی شاہ، ڈائریکٹر پروگرامز HEADS نے HEADS اور PPAF کی جانب سے مہمانِ خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ADC اور دیگر مہمانوں نے HEADS اور PPAF کی مقامی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 7

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 6

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 5

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 4

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 3

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 14

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 10

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 8

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 9

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 13

chitraltimes heads pakistan and ppaf distributes stock piles 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102442