Chitral Times

اپرچترال انتظامیہ کی پولیتھین بیگیز کے خلاف کریک ڈآون، کئی کلوپلاسٹک بیگز نذرآتش

Posted on

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدارمستوج ربنوازخان کی سربراہی میں انتظامیہ نے پولی تھین بیگز پر پابندی کو یقینی بنانے کی خاطر بونی بازار میں کاروائی کرتے ہوے متعدد دکانوں سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کو قبضے میں لیکر نظرآتش کرکے تمام دکانداروں کوتنبیہہ کردیا کہ وہ آئیندہ خریدوفرخت کے لیے سوتی کپڑے سے بنے شاپنگ بیگزاستعمال کرے،بصورت دیگرانکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جاے گی۔اس موقعے پر عبوری صدرتجاریونین صوبیداررحیم خان بھی موجود تھے۔
polythene bags crack down chitral upper

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23320