Chitral Times

تورکہو رائین میں آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کر خاکستر، لاکھوں کا نقصان

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے سب تحصیل تورکہو کے خوبصورت گاوں رائین میں اتوار کے دن مسمی عبد اللہ کے گھر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ چونکہ گھر میں لکڑی کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت بھی تیز تھی جس کے شعلے دو ردورتک دیکھائے دئے۔ علاقے کے رضاکارموقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی تاہم آگ کی لپیٹ میں اکر جمع پونجی سمیت مکمل گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ اور عینی شاہدین کے مطابق مالک مکان کو تقریبا پچاس لاکھ روپے کا نقصا ن پہنچا ہے ۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شرٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے ۔


دریں اثنا علاقے کے عوام نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد تاحال علاقے میں فائر برگیڈ کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ۔ انھوں نے ریسکیو ۱۱۲۲ کی قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔

chitraltimes house cought fire rayeen 3
chitraltimes house cought fire rayeen 1
chitraltimes rayeen house cought fire torkhow
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57661

مستوج میں آتشزدگی، ہوٹل اور فاسٹ فوڈ کی دکانین جل کرخاکستر،لاکھوں کا نقصان،عوام سراپا احتجاج

مستوج میں آتشزدگی، ہوٹل اور فاسٹ فوڈ کی دکانین جل کرخاکستر، لاکھوں روپے کا نقصان

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج خاص بازار میں گزشتہ رات اچانک آگ لگنے کی وجہ سے ہوٹل اور فاسٹ فوڈ کی دکان جل کرخاکستر ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق عثمان خان اورعلی زار کی ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ کی دکان میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اور تین دکانیں بمعہ سامان جل کر خاکستر ہوگے ہیں۔ جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوشش کرکے ملحقہ دیگر رہائشی مکانات کو آتشزدگی سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں مگر بدقسمتی سے مذکورہ ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ کی دکان مکمل طور پر راگ کے ڈھیر بن گئے ۔علاقے میں فائرفائٹر کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ شرٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی ہے ۔تاہم مقامی پولیس تفتیشن کررہی ہے ۔


دریں اثنا علاقے کے عوام نے مستوج بازار میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں علاقے میں فائر برگیڈکی عدم دستیابی پر انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا۔ مقرریں نے کہاکہ اپرضلع الگ بننے کے باوجود علاقے کےعوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ باربار اپیلوں کے باوجود آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرکی سہولت دستیاب نہیں ۔ جس کی وجہ سے آئے روز آتشزدگی میں لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے ۔ انھوں نے ایک مرتبہ پھر پرزور مطالبہ کیا کہ مستوج خاص میں ریسکیو1122کا آفس فوری طور پر کھولاجائے۔تاکہ مستوج سے لاسپور اور یارخورویلی تک ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادبہم پہنچایا جاسکے۔

chitraltimes mastuj bazar atashzadgi usman shop gted3
chitraltimes mastuj bazar atashzadgi usman shop gted2
chitraltimes mastuj protest against fire fighter 1122
chitraltimes mastuj protest against fire fighter 1122

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56880