The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں منعقدہ انٹر سکولززونل ٹورنامنٹ میں کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

اپر چترال میں منعقدہ انٹر سکولززونل ٹورنامنٹ میں کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپرچترال میں منعقدہ انٹر سکولززونل ٹورنامنٹس میں کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعہ کے روز گہلی گراوٴنڈ بونی میں منعقد ہویی جہاںفٹبال،ولی بال اور کرکٹ کے فاینل میچ کھیلے گئے۔فٹ بال کافائینل ایف سی پی ایس بونی اور گورنمنٹ ہاییر سیکنڈری سکول بروم اویر کے درمیان کھیلاگیا۔ ایف سی پی ایس یہ فائینل دوگول سکور کرکے ڈسٹرکٹ چیمپین بننے کا اعزاز اپنے سر سجالیا۔ولی بال کافایئنل اکسفورڈ پبلک سکول بونی اور گورنمنٹ ہاییر سیکنڈری سکول مستوج کے درمیان کھیلا گیا ، اکسفورڈ سکول یہ میچ جیت کر ڈسٹرکٹ چیمپین بنا۔جبکہ کرکٹ کا فاینل اسلامیہ ماڈل سکول ریشن اور جی ایچ ایس ایس شاگرام کے مابین کھیلاگیا اسے اسلامیہ ماڈل سکول جیت کر فایئنل کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اپرچترال مقدس خان جبکہ صدر محفل سیکریٹری انٹرسکولز زونل ٹورنامنٹس صاحب الر حمن تھے ۔دیگر مہمانوں میں اے ڈی او ناصر ، اے ڈی او سپورٹس ذوالفقار علی شاہ یفتالی ، سیکریٹری بونی زون پرنسپل احمد ولی درانی ,سیکریٹری تورکھو زون پرنسپل حفیظ الدین ، ڈی ای او افس اپر چترال کا عملہ ،سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان طلباء اور بڑی تعداد میں شایقین نے شرکت کرکے تقریب کو رونق بخشی ۔میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئی ۔مہمان خصوصی اور صدر محفل اپنے خطاب میں کامیاب ایونٹ منعقد کرانے پر منجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور جیتنے والے ٹیموں کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ آگے مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی بہترین انداز میں کرنے کی امید ظاہر کی ۔

اسی طرح سال رواں کے انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹس کے کھیلوں کے مقابلے آج ضلع اپر چترال میں اختتام کو پہنچے البتہ آدبی پروگراموں کے ڈسٹرکٹ راونڈ کل یعنی 29 اکتوبر 9 بجے جی ایچ ایس بونی میں ہونگے اس میں آدبی میدان کے ڈسٹرکٹ فایئنل روانڈ کے مقابلے ہونگے ۔

chitraltimes inter zonal rournament upper chitral concludes4 chitraltimes inter zonal rournament upper chitral concludes3 chitraltimes inter zonal rournament upper chitral concludes2 chitraltimes inter zonal rournament upper chitral concludes1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67461