The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

Posted on

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ 13 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک، نظام مصطفی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نا کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بلے کا نشان، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

پشاور(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے 16 جنوری تک جواب طلب کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن اور بلے کے نشان کے حوالے سے الیکشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا اور بلے کا نشان بھی بحال کر دیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84095