The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بہترین کارکردگی پر سابق اے۔ڈی۔سی ملاکنڈ موجودہ ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق کو ایوارڈ سے نوازاگیا

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)شہریوں کو خدمات کی بروقت فراہمی اور بہترین کارکردگی پر رائٹ ٹو سروسز کمیشن خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد انوار الحق موجودہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کو بہترین کارکردگی کا ایواڈ دیا گیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ میں منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر وزیراعلی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اضلاع کے افسران میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال محمد انوارالحق اس سے قبل ضلع ملاکنڈ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تعینات تھے اور اس تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

anwar ul haq dc award
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57904