The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا حکومت کا قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے انقلابی شجرکاری منصوبہ، انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری،

Posted on

خیبر پختونخوا حکومت کا قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے انقلابی شجرکاری منصوبہ، انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری، وزیر اعلیٰ کا بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ مون سون سیزن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جس میں درمیانے قد کے مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے گی۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شجرکاری کی رپورٹ خود تیار کرکے جمع کرائیں۔ یہ مہم ”اپنی مدد آپ” کے تحت چلائی جائے گی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے تمام اداروں سے اس نیک اقدام میں فوری اور اجتماعی عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
102581