The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انجمن ترقئی کھوار حلقہ اسلام آباد کا قیام اور تقریب حلف برداری

انجمن ترقئی کھوار حلقہ اسلام آباد کا قیام اور تقریب حلف برداری

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) انجمن ترقئی کھوار حلقہ اسلام آباد کا باقاعدہ قیام گزشتہ دنوں عمل میں لایاگیا۔ اس سلسلے میں ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا- پہلے حصے میں نو منتخب کابینہ کی حلف برداری اور ایک شعری مجموعے کی رونمائی ہوئی۔ اس نشست کی صدارت نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری پرائڈ آف پرفارمنس قاری بزرگ شاہ الازہری  (جو کہ انجمن حلقہ اسلام آباد کے سررپرست بھی ہیں) نےکی جبکہ مہمان خصوصی، غذر گلگت بلتستان کے معروف شاعر  جاوید حیات کاکا خیل تھے۔ اس نشست میں نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھایا۔ کابینہ کی تر تیب کچھ اس طرح ہے۔ صدر عنایت جلیل قاضی، سنئر نائب صدر شیرذاد حیدر، جونئر نائب صدر مولانا عمران چترالی، جونئر نائب صدر دوم قاری صفدر ساجد، جنرل سیکریٹری محبوب الرحمان محبوب، جائنٹ سیکریٹری فدا علی فدا،خزانچی اسداللہ بیاد، پریس سیکریٹری زاھد حسین خراسانی اور انفارمیشن سیکریٹری فرمان الٰہی نے اپنے اپنے عھدوں کا حلف اٹھایا۔ سرپرست اعلے ا ت ک اسلام آباد قاری بزرگ شاہ الازہری دام برکاتہم نے کابینہ سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد نو منتخب صدر انجمن ترقئی کھوارحلقہ اسلام آباد، عنایت جلیل قاضی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انجمن کے بنیادی مقاصد اور قیام کے مراحل پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انجمن تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوگی اور اسکا پہلا ثبوت اس کے کابینہ کی ساخت ہے جس میں چترال اپر اور چترال لویر سے، متعلقہ طبقات کو نمائنگی دی گئی ہے۔ انہوں نے ایف ایل آئی ادارے اور ان اشخاص کا شکریہ بھی آدا کیا جنہوں نے انجمن کی اس ابتدائی مرحلے پر مالی معاونت کی۔

اسی نشست کے اگلے حصے میں ایک شعری مجموعے کی رونمائی ترتیب دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں غذر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے استاذ شاعر جاوید حیات کاکاخیل کی کتاب حیاتو آرزو کی رونمائی کی گئی۔ کتاب پرعنایت جلیل قاضی اور اسداللہ بیاد نے تبصرے کئے اور صاحب کتاب نے روداد سفر پیش کئے۔
پروگرام کی دوسری نشست مشاعرے کی تھی۔ میزبانی کے فرائض سیکریٹری انجمن محبوب الرۤحمان محبوب نے آدا کئے۔ اس نشست کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین بہرام نے کی جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی شخصیت، ماہر تعلیم اور ایم آئی ڈی کے سربراہ محترم عبدالجہان  تھے۔چترال سے تعلق رکھنے والے کوئی 20-25 شعرا نے خوبصورت کلام سناکر داد و تحسین پاتے رہے۔ مغرب کی آذان سے پہلے مہمانوں کی تواضع کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا گیا۔
پروگرام کے تیسرے حصے میں ایک مختصر بزمِ موسیقی ترتیب دی گئی تھی۔ پنڈی اسلام آباد میں رہنے والے ایک نو وارد میوزیکل گروپ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور سامعین بیحد محظوظ ہوئے۔

تینوں نشستوں کے مہمانان خاص نے انجمن کے قیام کو سراہا اور اس کو پنڈی اسلام اآباد میں رہنے والے کھوار شاعروں اور ادیبوں کے لئے نیک شگون قرار دے کر نیک تمناوں کا اظہا رکیا۔انہوں نے تجویذ دیں کہ اس انجمن میں ضلع غذر سے بھی ایک کھوار بولنے والے کو نمائندگی دی جائے۔

اس محفل میں چترال اور گلگت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کرکے پروگروم کے وقار کو دوبالا کردی۔ ان میں پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین بہرام، سابق ڈی پی او محمد سعید خان لال، ڈی پی او خیبرعمران خان، ڈپٹی سیکریٹری فینانس ڈیپارٹمنٹ کے پی کےسید ابراہم شاہ طائر، سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان عبدالجہان خان، ماسٹرعبدالخالق، ایڈوکیٹ محمد ہاشم،چارویلو احمد زرین، جاوید حیات کاکا خیل، مقبول حیات کاکا خیل، محمد اسماعیل، صدرانجمن خاص چترال معیزالدین بہرام، صدر انجمن ترقئی کھوار حلقہ پشاور رحمان اللہ طوفان،سابق یو سی ناظم سیلمان شاہ، سابق کسٹم آفیسر احمد نواز،صوبیدار ریٹائرڈ شاہ عالم، اور پشاور سے آئے ہوئے شعرا جلیل جلالی، خیر محمد سہیل اور ظفر مسرور نمایاں تھے۔

chitraltimes anjuman e taraqia khowa halqa islamabad javed kakakhel

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70390