Chitral Times

انتقال پر ملال، کھوار ادب کی پہلی صاحب کتاب شاعرہ سید ہ حیات بیگم کاکاخیل انتقال کرگئیں

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)بیوہ پروفیسرمیاں بشیراحمدکاکاخیل (مرحوم)انتقال کرگیں، وہ میاں پروفیسرمنیراحمدکاکاخیل اورمیاں سمیراحمدکاکاخیل کی والدہ ،جبکہ چترال کے سینئرصحافی میاں محبوب علی شاہ کاکاخیل اورمیاں مقصودعلی شاہ کاکاخیل کی ہمشیرہ تھی۔مرحومہ شاعرہ سید ہ حیات بیگم کاکاخیل کھوارادب کی پہلی صاحب کتاب شاعرہ تھی جس کی پہلی کتاب ’’بوسونومایون‘‘ اورپشتوزبان میں ’’دَنسیم وزمے‘‘نام کے دوکتابیں سن 1972میں شائع ہوئی تھی۔جس سے کہوارزبان میں پہلی صاحب کتاب شاعرہ کی اعزازحاصل ہے۔’’بوسونومایون‘‘کی دوسری ایڈیشن عنقریب منظرعام پر آنے والاہے ۔ 2 197کوشائع ہونے والی پہلی کہوارشعری مجموعہ چترال کے اہل قلم حضرات انتہائی شوق سے لیکر پڑھتے تھے جس میں کہوارزبان کے بہت یاناب الفاظ استعمال ہوچکےہیں جوآج کل کے نوجوانوں کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔مرحومہ جمعہ کے روز اسلام آبادمیں حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے دنیائے فانی سے رخصت ہوگی ۔انکی کی نمازجنازہ میں مختلف مکتبہ فکرکےافرادبڑی تعدادمیں شرکت کی اور پشاوریونیورسٹی کے قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8954