Chitral Times

انتقال پرملال، محمد یونس آف گولدور انتقال کرگئے

Posted on

چترا ل( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف شخصیت اور ڈرائیور یونین چترال کے بانی رہنما محمد یونس خان ساکن گولدور چترال بقضائے الہیٰ انتقال کرگئے ہیں ۔ انھیں اتوار کے دن آبائی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔ انکی عمر تقریبا 70برس تھی ۔ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے ہیڈ کلرک محمد حسین اور مبشر حسین( نیو سٹی کالج )کے والد محترم تھے۔ مرحوم محمد یونس چترا ل ڈرائیور یونین کے بانی رہنماؤں میں سے تھے۔ جنھوں نے ڈرائیوروں کے مسائل ہر فورم پر اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے ۔ انکی انتقال پر چترال ڈرائیور یونین کے رہنماؤ ں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10684