The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے- الیکشن کمیشن

Posted on

انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے- ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے اور الیکشن کمیشن کے سوا کسی بھی دوسرے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

شوکت ترین سینیٹ کی نشست سے مستعفی

دبئی(سی ایم لنکس) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نیسابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کاسینیٹ کی رکنیت سیاستعفیٰ منظور کر لیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچے جہاں شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔ شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شوکت ترین نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال مالی اور صحت کے لحاظ سے بہت مشکل رہے، کووڈ بھی ہوا لہذا اہلخانہ اور دوستوں کے مشورے سے پی ٹی آئی اور سینیٹ رکنیت دونوں چھوڑ رہا ہوں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82863