The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

امپورٹڈ حکمرانوں کو ایکسپورٹ کرنا ہو گا۔ یہی واحد صورت ہے جو ملک و قوم کو مزید تباہی سے بچا سکتی ہے۔وزیراعلیِ

Posted on

امپورٹڈ حکمرانوں کو ایکسپورٹ کرنا ہو گا۔ یہی واحد صورت ہے جو ملک و قوم کو مزید تباہی سے بچا سکتی ہے۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملکی خودداری کا سودا کرنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے 26 نومبر کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے حقیقی آزادی مارچ کے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے اور یہ پیغام دیں گے کہ وہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانے کی جدو جہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد حقیقی معنوں میں آزاد ، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے۔ حقیقی آزادی مارچ آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل اور خودمختار پاکستان کی تحریک ہے جس میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان، اسلام اور شریعت کے نام پر بنا تھا اور ہم یہ مقصد عمران خان کی قیادت میں حاصل کرکے رہیں گے۔

اتوار کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ آزادی مارچ کرپٹ سسٹم اورمفاد پرست سیاسی مافیا کے خلاف حتمی اقدام ثابت ہو گا۔ رجیم چینج سازش کے تحت وجود میں آنے والی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جبکہ امپورٹڈ کابینہ ملک سے بھاگنے کے راستے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔حالات مکمل طور پر امپورٹڈ حکمرانوں کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، مہنگائی عروج کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ، کل تک مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والے آج کی مہنگائی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب قوم کے لیے فیصلے کی گھڑی ہے، عوام کو اپنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا اور نااہل امپورٹڈ حکمرانوں کو ایکسپورٹ کرنا ہو گا۔ یہی واحد صورت ہے جو ملک و قوم کو مزید تباہی سے بچا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو قومی وقار و سلامتی اور عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی اکیلی ایک طرف ہے اور کم و بیش دیگر تمام جماعتیں ایک طرف ہیں۔ دونوں کا ایجنڈا صاف اور واضح ہے اور عوام بھی تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کا ایکسپورٹ ہونا ٹھہر چکا ہے اور وہ خود بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ امپورٹڈ حکمران عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے خوفزدہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ سیاسی ٹولہ تمام تر کوششوں اور سازشوں کے باوجود پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کر سکا اور اسے ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68186

امپورٹڈ حکمرانوں نے تین مہینوں میں  مہنگائی کی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔۔وزیرزادہ 

Posted on

امپورٹڈ حکمرانوں نے تین مہینوں میں  مہنگائی کی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے نام پر سیاست کرنے والے اور اپنے بیرونی آقاؤں کے ساتھ مل کر عمران خان کی پاپولر حکومت کو گراکر نہ صرف ملک کی ترقی کو ریورس گئیر لگادیا ہے بلکہ کرپشن میں اپنی وسیع تجربے کو استعمال کرتے ہوئے تین مہینوں میں مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا جوکہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں سے ہزار گنا ذیادہ ہے جس سے غریب اب حیران وپریشان بھوک اور فاقے سے دوچار ہے۔ لویر چترال کے ویلج کونسل ایون ٹو میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت سے سزا یافتہ چوروں کی مکس آچار حکومت نے عوام پر زندگی اجیرن بنادی ہے اور عمران خان کو اپنا آخری نجات دہندہ قرار دینے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور یہی بات ہے جوکہ امپورٹڈ حکمرانوں کی راتوں کی نیند حرام کرکے رکھ دی ہے اورآئے روز خان صاحب کے خلاف سازش گھڑنے اور ان کی کردار کشی کرنے میں اپنی ساری توانائی استعمال کررہے ہیں لیکن عوام کا ایک فیصد بھی ان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرنے والا نہیں۔

معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس موقع پر پی پی پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور مسلم لیگ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں خان صاحب کی قافلے کا حصہ بننے اور تعمیر پاکستان کی تحریک میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہاکہ ایون ہمیشہ سے مختلف حکومتوں کے ادوار میں بری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے لیکن عمران خان نے یہاں اقلیتی کوٹے میں صوبائی اسمبلی کی نشست دینے کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ میں جگہ دے کر اس علاقے سے خصوصاً اور پوری چترال سے عموماً احساس محرومی کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ایون کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کے لئے 20کروڑ روپے کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دے دی ہے جبکہ قبرستان کے لئے 4چکورم زمین اور نوجوانوں کے مطالبے پر پانچ چکورم اراضی بھی خریدا جارہا ہے اور اس ویلج کونسل میں مختلف چھوٹے اسکیل کے ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ کروڑ روپے سے ذیادہ دئیے جاچکے ہیں جن سے بعض منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں اور بعض پایہ تکمیل کے قریب ہیں۔ بمبوریت روڈ کی میگاپراجیکٹ کے بارے میں معاون خصوصی وزیر زادہ نے علاقے کے آل پارٹیز کے رہنماؤں کو ان کی تقریروں کا متن یاددلاتے ہوئے کہاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی حمایت کریں کیونکہ وہ پبلک کے سامنے کہاکرتے تھے کہ جس نے بمبوریت روڈ کی تعمیر کی، وہ اسی کے ہوکے رہ جائیں گے اور پی ٹی آئی حکومت نے 6ارب 64کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے۔

chitraltimes pti joining program 2

chitraltimes pti joining program

chitraltimes pti joining program ayun11

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63524