The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

امریکہ میں ماس کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ پروگرام، شمالی پاکستان کے طلبہ کے لیے تعاون کی اپیل

امریکہ میں ماس کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ پروگرام، شمالی پاکستان کے طلبہ کے لیے تعاون کی اپیل

اٹلانٹا ، جارجیا(چترال ٹائمزرپورٹ): Meaningful Acts Towards Sustainable Development (MASS) کے زیر اہتمام شہر اٹلانٹا میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد ہوا۔
تقریب کی کی نوٹ اسپیکر ماس کی بانی صدر سفیرہ بی بی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ادارے کے مقاصد، کامیابیوں اور جاری سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد شمالی پاکستان کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ماس نے 350 طلبہ کی معاونت کی ہے تاہم سینکڑوں قابل طلبہ کی درخواستیں تاحال زیر التواء ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماس تنظیم کے ممبران کی تعداد کم ضرور ہے مگر امریکہ اور پاکستان میں مخلص رضاکار سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ ماس کا مشن جاری رہے۔

ریاست جارجیا کے امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلمان ڈپٹی شیرف (امریکی پولیس کے کاؤنٹی سطح کے نائب افیسر) مسٹر ہاشم احمدانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے ماس کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے امریکہ اور پاکستان میں رضاکاروں کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔

تقریب میں شمالی اور جنوبی پاکستان کے مختلف فنکاروں نے موسیقی کے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔ اس موقع پر ماس کی ٹیم نے مستحق اور ہونہار طلبہ کے پروفائلز بھی شرکاء کو دکھائے تاکہ ممکنہ ڈونرز ان کی سرپرستی کے لیے آگے آئیں۔

اختتامی کلمات مسٹر سلیمان دایا نے ادا کیے جنہوں نے ماس کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ادارے کی مستقبل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

chitraltimes MASS Arjinia fund raising campaign 1

chitraltimes MASS Arjinia fund raising campaign 6

chitraltimes MASS Arjinia fund raising campaign 3

chitraltimes MASS Arjinia fund raising campaign 2

chitraltimes MASS Arjinia fund raising campaign 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
114206