The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 20 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بانی پی ٹی آئی اور عبدالغفور حیدری سمیت متعدد امیدوار الیکشن کمیشن کے جرمانے کے نادہندہ

بانی پی ٹی آئی اور عبدالغفور حیدری سمیت متعدد امیدوار الیکشن کمیشن کے جرمانے کے نادہندہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)بانیء پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری سمیت متعدد انتخابات میں حصہ لینے کے امیدوار الیکشن کمیشن کے جرمانے کے نادہندہ نکلے۔قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر امیداروں کی جانب سے جرمانہ جمع نہ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کا مراسلے میں کہنا ہے کہ الیکشن کی مہم میں ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پر جرمانے ہوئے، تاہم ان امیداروں اور عہدیدارن کی جانب سے جرمانہ جمع نہیں کرایا گیا۔مراسلے کے مطابق بانیء پی ٹی آئی ضابطہء اخلاق کی 4 خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی محمود خان 3 خلاف ورزیوں پر ڈیڑھ لاکھ کے نادہندہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ مراد سعید 1 لاکھ روپے کے جرمانے کے نادہندہ ہیں، محب اللّٰہ خان، صالح محمد، عبدالغفار بھی جرمانوں کے نادہندہ ہیں۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے نادہندہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق علی گوہر بلوچ، اعظم سواتی، نواب شیر وسیر، پیر صابر شاہ، راجہ پرویز اشرف، شکیل خان، طاہر جمیل، فیصل نیازی خان، تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش بھی ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے نادہندہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جرمانے کے خلاف ان افراد کی اپیلوں کو مسترد کیا، ریٹرننگ افسران کو نادہندہ افراد کی فہرست فراہم کی جا رہی ہے، آر او کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں جرمانے کی وصولی یقینی بنائیں۔

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کیخلاف سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی

راولپنڈی(سی ایم لنکس)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کی گئی۔عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا، شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔سماعت سے قبل، جیل انتظامیہ نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا تھا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل انتطامیہ بہنوں اور وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی، شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور فیملی جیل میں جا چکے ہیں اور ابھی تک جج بھی جیل نہیں پہنچے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83566