Chitral Times

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کے منظور شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردیں

Posted on

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کے منظور شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کے منظور شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی ہیں،کل 22 ہزار 711 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔جنرل نشستوں پر کل 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 7ہزار 473 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے جن میں 445 خواتین شامل تھیں، ان میں سے 1024 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے مسترد کئے گئے ہیں، ان میں 934 مرد اور 90 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ اس طرح 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔چاروں صوبائی اسمبلیوں میں امیدواروں کی جانب سے عمومی نشستوں پر 18 ہزار 478 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں 808 خواتین اور 17 ہزار 670 مرد امیدوار شامل تھے۔ ریٹرننگ ا?فیسران کی جانب سے 2 ہزار 216 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ان میں 2 ہزار 81 مرد اور 135 خواتین شامل تھیں۔

 

اس طرح 672 خواتین امیدواروں سمیت صوبائی اسمبلیوں کے 16 ہزار 262 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ اسلام ا?باد سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 209 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے ریٹرننگ ا?فیسران کی جانب سے 93 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور 116 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 621 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے521 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جبکہ 3 ہزار 100 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ سندھ سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے ایک ہزار 681 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 166 مسترد اور ایک ہزار 515 منظور کئے گئے۔ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر ایک ہزار 331 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 152 مسترد اور ایک ہزار 179 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 631 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 92 مسترد 539 منظور کئے گئے۔

 

کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 8 ہزار 935 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے 943 مسترد اور 7 ہزار 992 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 4 ہزار 294 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 520 مسترد اور 3 ہزار 774 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر ایک ہزار 788 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 386 مسترد اور ایک ہزار 402 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ ریٹرننگ آ?فیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 3 جنوری سے ہو گی جو 10 جنوری تک جاری رہے گی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری جبکہ کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 16 جنوری تک جبکہ ایپلٹ ٹریبونل کی جانب سے ان پر فیصلے 19 جنوری تک ہوں گے۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 22 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

 

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

پشاور(سی ایم لنکس) پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی ایپل کی سماعت ڈویڑن بنچ سے کرانے کی درخواست مقرر کرلی گئی۔پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل درخواست پر سماعت کرینگے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ایپل دائرکی تھی۔الیکشن کمیشن نے نظر ثانی ایپل کی سماعت ڈویڑن بینچ سے سے کرانے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی ا?ئی انٹراپارٹی انتخابات اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83704

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

Posted on

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2017ء کی مردم شماری پر ہی کروائے جائیں گے، نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاریاں مکمل کرلیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں عام انتخابات 2023ء کی تیاریاں شروع کردیں۔ واضح کیا ہے کہ 2017ء کی مردم شماری پر ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا، عام انتخابات 2023ء پرانی مردم شماری پر کی گئی حلقہ بندیوں پر ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 5 اگست 2022ء کی حلقہ بندیوں پر ہوں گے، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عام انتخابات میں ساڑھے 12 کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ای سی پی نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 272 کی بجائے 266 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے، فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کی قومی اسمبلی میں 6 نشستیں کم ہوگئیں، پنجاب اسمبلی 297، بلوچستان اسمبلی 51 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کی 130، خیبرپختونخوا کی 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تاحال حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج جاری نہیں کرسکی۔

 

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت سمیت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے شہر چترال، دیر،  سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن دیگراضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74746