الیکشن کمیشن نے تمام تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی
الیکشن کمیشن نے تمام تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی
پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا، مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔الیکشن کمیشن نے سابق وزراء ، مشیروں معاونین اوراراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دے دیا۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔مراسلے میں مزید کہا گیاہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔
پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف پیپلز یونٹی کا کل سے علامتی ہڑتال کا اعلان
کراچی(سی ایم لنکس)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری او ایئر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف پیپلز یونٹی نے جمعرات سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے تمام ڈسٹرکٹ بکنگ آفس احتجاجاً علامتی طور پر 2 گھنٹے کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔ پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ ابھی صرف علامتی ہڑتال کی جا رہی ہے، انتظامیہ کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے جمعہ کو اہم فیصلے کریں گے۔ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان سمیت پی آئی اے کے تمام بکنگ آفس بند ہونے سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جزوی طور پر رک جائے گا۔