الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے پہلے مرحلے میں10ہزار طلبہ نے مفت آئی ٹی کے16کورسز مکمل کئے،مرکزی امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن نے سرٹفیکیٹ تقسیم کی
الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے پہلے مرحلے میں10ہزار طلبہ نے مفت آئی ٹی کے16کورسز مکمل کئے،مرکزی امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن نے سرٹفیکیٹ تقسیم کی
مفت آئی ٹی کورسزمکمل کرنے والے پہلے بیج کواسنادکی فراہمی کاآغازکردیا گیا
بنوقابل پروگرام نوجوانوں کے لٸے امیدکی کرن ثابت ہورہا ہے۔انجینٸر حافظ نعیم الرحمن کا لیپ ٹاپ اور اسناد فراہمی کے موقع پرخطاب
پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز) الخدمت فاونڈیشن نے کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے 10ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کواسناد اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کرنے کا آغازکردیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے مذید28کورسزکا اضافہ کرکے بنوقابل فیزٹو کا افتتاح بھی کردیا گیا۔
الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت پہلے بیج کا تین ماہ کے 16آئی ٹی کورسز کی تکمیل کے بعد کامیاب طلبہ وطالبات کو اسناد اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت لیپ ٹاپس فراہمی کے لئے نشترہال پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر الخدمت بنو قابل پروگرام پاکستان کے بانی امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فارغ ہونے والے پہلے بیج کیکامیاب طلبہ میں اسناد اور لیپ ٹاپس تقسیم کئے اور بنوقابل فیز 2کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا۔تقریب میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع،صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان،ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ،الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص،جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی،الخدمت بنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر میاں صہیب الدین کاکاخیل،ضلعی صدرارباب عبدالحسیب سمیت سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر فضل مقیم خان،مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز،ماہرین تعلیم،سوشل میڈیاایکٹویسٹس،صحافیوں،طلبہ وطالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص نے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت گزشتہ سال اسلامیہ کالجیٹ گراونڈ پشاور میں انٹری ٹسٹ کے لٸے صوبہ بھر سے آٸی ٹی کے 16مختلف کورسز کے لٸے ایک لاکھ 86 ہزار سے زاٸد طلبہ وطالبات نے آن لاٸن رجسٹریشن کی تھی اورصوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹری ٹسٹ میں بیک وقت25ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی تھی۔جس کے پہلے بیج کو کورسزکی تکمیل پر آج اسناد دے رہے ہیں۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت بنو قابل پروگرام کے بانی انجینٸر حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں اصل سپریٹ کے ساتھ شامل نہیں ہے روز اول سے اس ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں اقوام عالم کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ہے ملک میں اس وقت سرکاری سکولوں کا معیار اتناگرادیا گیا ہے کہ ہر کوئی اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے کے بجائے نجی تعلیمی ادارے کو ترجیح دے رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے معاشرے کا65فیصدسے زائد ہیں حکومت کو ان پراینویسمنٹ کرنی چاہئے۔سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے پر فوکس کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ الخدمت بنو قابل پروگرام اس وقت ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے امیدکی کرن بن چکاہے جو کہ حقیقی معنوں میں تبدیلی کا زریعہ بن سکتا ہے۔حکومت ایسے پروگرامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئیتعلیمی اداروں کا بجٹ بڑھانے پر فوکس کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیورسٹیوں کو پرائیویٹ کرنے اور ان کی زمینیں بیچنے کے بجائے تعلیمی بجٹ بڑھائیں اور تعلیم پر خرچ کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری طبقاتی نظام تعلیم کے بجائے حکومت ایک نصاب ایک نظام ایک زبان کیتحت تعلیمی نظام کو رائج کریں تو اس سے ہمارے تعلیم اور ملک دونوں کے نظام درست ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم غزہ اور فلسطین کی بات بھی ضرور کریں گے کیونکہ فلسطین میں جوانسانیت سوز مظالم جاری ہیں اس پر خاموش نہیں رہاجاسکتاہم فلسطینوں کوتنہا نہیں چھوڑے گے اور حکومت پاکستان بھی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینوں کی عالمی سطح پر حمایت کے لئے کردار ادا کریں۔اس موقع پر انہوں نے کامیاب طلبہ میں اسناد اور پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔



