Chitral Times

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے علاقائی اورعالمی امن وسلامتی کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ 4قراردادوں کی منظوری دے دی

Posted on

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے علاقائی اورعالمی امن وسلامتی کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ 4قراردادوں کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ(چترال ٹایمز رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ تخفیف اسلحہ کی 4قراردادوں کی منظوری دے دی۔ یہ قراردادیں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔قراردادوں کی سفارش 193 رکنی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی برائے تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی نے کی تھی۔قراردادوں کیمسودوں کو اکثریتی حمایت سے منظور کیا گیا تھا۔جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کردہ 3قراردادوں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات(سی بی ایمز) سے متعلق قراردادیں شامل ہیں جبکہ چوتھی قرارداد جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے لیے بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔”جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کا نتیجہ“کے عنوان سے قرارداد کی حمایت میں 120ووٹ پڑے اور کسی رکن ملک نے مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا جبکہ 60رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کے مطابق، اسمبلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جوہری تخفیف اسلحہ اور جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ جوہری جنگ کے خطرے کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے،

 

اس نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کو روکنے سے متعلق معاہدہ طے کرنے کی فوری ضرورت کی توثیق کی۔ قرارداد میں ریاستوں خاص طور سے جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس حوالے سے قانونی اقدامات کریں۔”علاقائی اور ذیلی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں پر کنٹرول“ کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 182 ووٹ پڑے۔بھارت واحد ملک تھا جس نے اس قراراد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ایک رکن ملک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کے متن میں علاقائی تناظر میں جنوبی ایشیا میں روایتی فوجی خطرے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور اس سے متعلقہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات تجویز کیے گئے۔”علاقائی تخفیف اسلحہ“ اور“علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز)“ سے متعلق قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان کئی سالوں سے علاقائی تخفیف اسلحہ، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور سی بی ایمز کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ میں اقدامات کی قیادت کر رہا ہے۔قراردادوں میں بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی کے لیے علاقائی اور عالمی نقطہ نظر کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز)کو فروغ دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ ریاستوں کی دفاعی صلاحیتوں میں توازن برقرار رکھنے سے امن اور استحکام مضبوط ہوتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68961

اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عالمی برادری سے 160 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کردی۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد طلب کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، گرین ہاؤس گیسز عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 160 ملین ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی ہنگامی امدادکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کیباعث ہیٹ ویونیپاکستان میں تمام ریکارڈتوڑدیئے اور شدیدبارشوں و سیلاب کاسامناہے، پاکستان شدیدموسمیاتی تبدیلیوں کی زدمیں ہے، سیلاب نیتباہی مچادی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 72اضلاع میں 3کروڑافرادکوسیلابی صورتحال کاسامناہے، مواصلاتی نظام اورفصلیں بربادہوگئیں اور معیشت کوشدیدنقصان پہنچاہے، متاثرین کیلیے خوراک،چھت کی فراہمی اوربحالی بڑاچیلنج ہے، انکم سپورٹ پروگرام سیمتاثرین کی مددکی جارہی

 

آسٹریلیا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے دو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)آسٹریلیا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیئے دو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے دو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ آسٹریلیا کا یہ اقدام قابل تحسین اور انسانیت دوستی کا مظہر ہے۔آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ و تجارت کے مطابق یہ امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گیہے۔

 

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقا مات پر تیزہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں خانیوال 15، اوکاڑہ12، مری 03، لا ہور (ائر پورٹ)، بہاولنگر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 40، نور پور تھل اورسبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65267