The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے موقع پر خریدوفروخت کے سلسلے میں مقامی لوگ اُن کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہ کریں، اسلامی اخوت کا مظاہرہ کیا جائے۔ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان

Posted on

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے موقع پر خریدوفروخت کے سلسلے میں مقامی لوگ اُن کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہ کریں، اسلامی اخوت کا مظاہرہ کیا جائے۔ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سماجی حلقوں نے اس بات پر غم اور غصے کا اظہار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے وقت مقامی لوگ ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ان کی منقولہ اور غیر منقولہ املاک کو نیلام اور کباڑ کی قیمت پر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں یہ رویہ اسلامی اخوت اور کا روباری اخلاقیات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،

شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ، بحثیت مسلمان ہمیں رسول اللہُ (ص) کی ارشادات کے مطابق ان سے حسن سلوک کرنا ہے، چالیس سالوں میں افغان مہاجرین نے یہاں شادیاں کی، اپنے مکانات تعمیر کیے ان کے بچے ہماری گلیوں میں کھیل کر جوان ہوئے انہوں نے ہمارے سکولوں میں تعلیم حاصل کی ہماری زبان سیکھی ہمارے ساتھ ان کا معاشرتی رشتہ ان سالوں میں گہرا ہوتا گیا یہاں تک کہ ہم نے افغان مہاجرین کو کبھی اپنے سے الگ نہیں سمجھا اب وہ لوگ سرکاری حکم پر اپنے وطن کو واپس جارہے ہیں تو ان کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھا کر چار ہزار روپے کی چیز500 روپے میں خریدنا یا دس لاکھ روپے کا گھر دولاکھ روپے میں خریدنے کی کوشش کرنا کاروباری اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے،

مولانا خلیق الزمان نے افغان مہاجرین کو بھی تلقین کی کہ جن کے اوپر اگر کسی کے قرضے ہیں وہ بھی ادا کریں اور جن کے اوپر مہاجرین کے قرضے ہیں وہ بھی واپس کئےُجائیں

chitraltimes afghan refuges return 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113093