The Voice of Chitral since 2004
Monday, 22 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

افسوسناک روش !………..ابو عاطف بیگال

Posted on

محترم مولانا ھدایت الرحمن ایم پی اے اور عبد الرحمن کے درمیان ایک قطعہ زمین کے تنازعہ کو بنیاد بنا کر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہر دونوں جانب سے الزامات در الزامات اور خاص کر ایک عالم دین ایم پی اے کی کردار کشی کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاسی سماجی علمی اخلاقی معاشرتی غرض کسی بھی طور لائق تحسین نہیں ہے. سیاسی رقابتوں کی بنیاد پر ایک دوسرے پر شرمناک حد تک کردار کشی کا جو چلن ہماری سماجی زندگی میں سیرائت کر چکی ہے. یاد رکھئیے اس سے کسی کو فائدہ ملنے والا نہیں البتہ اس کی دھواں سب کے دامن کو داغدار کر کے ضرور چھوڑیگا.
اس لئے میری تمام میڈیا ایکٹوسٹ اور سیاسی کارکنان سے التجا ہے . کہ اس سلسلے کو بخدا بند کیجئیے.

اور ایم پی اے صاحب کو بھی چاہئیے کہ فراخ دلی کے ساتھ. دو قدم آگے بڑھ کر نہ صرف اس مبینہ متاثرہ شہری کی داد رسی کریں. بلکہ اسے ساتھ لیکر پریس کے سامنے آئیں اور ساری حقیقت میڈیا کے سامنے رکھیں تاکہ چترال کی پر امن سیاسی فضاء مزید مکدر ہونے سے بچ سکے.
آخر میں آپ تمام قارئین سے کہونگا کہ خدا را ایسے بے سروپا باتوں پر تبصرہ اور رائی زنی سے پہلے قران مجید کی سورۃ الحجرات کی آیات میں بیان کردہ معاشرتی ضابطہ اخلاق کا مطالعہ ضرور کجیئیے.
والسلام

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
20512