The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 2500 اسکول لیڈرز کی بھرتیوں کے آرڈرز جاری کر دیے، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

 2500 اسکول لیڈرز کی بھرتیوں کے آرڈرز جاری کر دیے، صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی
صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،شہرام خان ترکئی

سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی، میرٹ پر شفاف طریقے سے اساتذہ کی بھرتی و مستقلی، سکول لیڈرز کی بھرتی، سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کے قیام سمیت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرناپی ٹی آئی حکومت کے اہم اقدامات ہیں

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ آج میں اللّہ اور اپنے عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گیا ہوں۔ جو وعدہ اپنی عوام سے کیا تھا کہ محکمہ تعلیم میں جدت، مہارت اور احتساب کا نظام لے کے آئیں گے اس سلسلے کی سب سے مضبوط کڑی سکول لیڈرز کی بھرتیاں تھیں جسے آج پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ تعلیم سے منسلک عوامی اور سماجی حلقوں سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سکول لیڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے منسلک عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی اور حکومت خیبر پختونخوا کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا۔ انھوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں مانیٹرنگ، پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور اساتذہ کی رہنمائی کے حوالے سے بھرتی کیے گئے سکول لیڈرز حکومت خیبرپختونخوا کی تعلیمی نظام میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اور جدت لانے کے حوالے سے سنجیدگی ظاہر کرتے ہیں۔شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا واضح ثبوت سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی، میرٹ پر شفاف طریقے سے اساتذہ کی بھرتی و مستقلی، سکول لیڈرز کی بھرتی، سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کے قیام سمیت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے فروغ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68726

اسکول لیڈرز کی بھرتیوں کا اعلامیہ اسی ہفتے جاری کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

Posted on

اسکول لیڈرز کی بھرتیوں کا اعلامیہ اسی ہفتے جاری کیا جائے گا، صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت منگل کے روز سکول لیڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے اعلی حکام نے شرکت کی اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو اسکول لیڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ”سکول لیڈرز” کے بجٹ بک میں لکھے جانے والے نام ”اے ایس ڈی اوز” کی تصیح محکمہ خزانہ سے کر دی گئی ہے اور انشاء اللہ اسی ہفتے سکول لیڈرز کی بھرتیوں کا اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے اجلاس میں کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی خوش آئند بات ہے کہ مجھے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے 2500 اسکول لیڈرز کو میرٹ پر بھرتی کرنے کا موقع ملا۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ مجھے خوشی ہے کے انتہائی قابل اور اعلی تعلیم یافتہ لوگ محکمہ تعلیم میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس اقدام کی بدولت سکولوں میں تعلیمی معیار مزید بہتر ہو جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں میں تمام تر سہولیات مہیا کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68599