خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلیے سمری گورنر کو ارسال کردی گئی، وزیراعلیٰ محمود خان
خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلیے سمری گورنر کو ارسال کردی گئی، وزیراعلیٰ محمود خان
پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنرخیبرپختونخوا کو ارسال کردی ہے، اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واضح کیا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ہی ارسال کریں گے۔صوبائی کابینہ کے 86ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے جس کے لیے تمام کابینہ اراکین، حکومتی اور اپوزیشن اپم پی ایز اور بیوروکریسی کا شکر گزار ہوں۔محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ملکی مفاد میں خیبر پختونخوا اسمبلی اج ہی تحلیل کریں گے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی آج ہی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوا، وزیراعلیٰ محمود خان نے منگل کے رات 10 بجے گورنر کو سمری بھیج دی ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری آئے گی تو دیکھوں گا دستخط کروں یا نہیں: گورنر
پشاور(سی ایم لنکس) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ میں ابھی بھی یہی کہوں گا کہ اسمبلی تحلیل نہ کی جائے۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جب سمری آئے گی تو تب دیکھوں گا کہ دستخط کروں یا نہ کروں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ قبائلی علاقوں کو ار سال فنڈ نہیں ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بعد اب جو فنڈ ملے گا تو ان پر خرچ ہوگا، اسٹیرنگ کمیٹی ایک اچھا فیصلہ ہے اور اس سے صوبائی حکومت میں کوئی مداخلت نہیں ہو گی، تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بھی کمی کی کوشش کریں گے۔
