اسماعیلی سِوک برائے اپر چترال ریجن کی تعاون سے انجمن ترقی کھوار بونی کے زیراہتمام موسیماتی تبدیلی اور اس کی اثرات کے عنوان سے محفل مشاعرہ
اسماعیلی سِوک برائے اپر چترال ریجن کی تعاون سے انجمن ترقی کھوار بونی کے زیراہتمام موسیماتی تبدیلی اور اس کی اثرات کے عنوان سے محفل مشاعرہ
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسماعیلی سِوک عالمی سطح پر مختلف شعبے پر کام کرتے ہوئے رضاکارانہ خدمات کے جذبے کو فروع دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔جہاں شجر کاری، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں، سڑکوں کی اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت مرمت ، تعلیم ،خون کی عطیات جیسے بیمثال خدمات سر انجام دے رہا ہے وہاں موسیماتی تبدیلی کے تباہ کاریوں سے بھی لا علم نہیں بلکہ قریب سے آس کی حساسیت سے با خبر ہے ۔اس مسلے کو لیکر لوگوں میں آگاہی پھیلانے اور اور اس کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔اپنی اس عظیم مقصد کے حصول کے خاطر معاشرے کے حساس طبقے شاعر کو منتخب کرکے اپنی پیغام شاعری کے ذریعے عام کرنےکی نیت سے گز شتہ روز اسی موضوع پر بونی میں ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا۔
انجمن ترقی کھوار بونی کے زیر سایہ بونی میں مخفل سجی تو شعرا کے علاوه علاقے کے معتبرات اور اہلِ ذوق حضرات نے مخفل کو پر رونق بنانے کے لیے خود کو شاعروں کی مخفل میں پہنچا کر مخفل مشاعرے کی رونق اور خوبصورتی کو چار چاند لگا دی۔شاعروں کے علاوه موسیقی کے بھی جانے پہنچانے نام مخفل میں شریک تھے۔
اس مخفل کی صدارت اپر چترال کے معروف شخصیت جو ہمیشہ ادب و ثقافت کی ابیاری اور پرورش کی ہے حیدر ولی خان لال نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر بزرگ ادبی شخصیت سینئر شاعر جنگ بہادر جانی جبکہ اعزازی مہمان کی حثیت سے لوٹکوہ سے رکھنے والا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر شاہ تھے۔تلاوت کلام پاک سے مخفل مشاعرہ شروع ہوا۔ ریجنل اوپریشن منیجر اپر چترال ہزار محمد ساجد نے سِوک کی مختصر تعارف کے بعد مہمانوں کو خوش امدید کہا۔شعرا کرام جن میں بزرگ وا نوجوان شامل تھے موضوع پر بہترین اشعار پیش کی ۔
مشاعرے کی خاص بات تھی کہ اکثر شعرا روایت سے ہٹ کر نظم کو فوقیت دی جو مختلف موضوع پرتعمیری اشعار پڑھے۔مشاعرے میں جن شعرا نےکلام پیش کی ان میں سلطان امیر امیر،شہزاد احمد شہزاد، محمد علی ظفر،شمس الحسین بازی، علی حضور فقیر ،علی بہادر علوی،مظہر الدین مظہر، صاحب ولی اسرا، انور ولی انور، طارق ناشاد،رب نواز خان نواز ،ہزار محمد ساجد ،لعل زمان لعل، جنگ بہادر جانی ،علی مدد ،سلطان علی سلطان شامل تھے۔
مشاعرے کے احتتام پر سرہرست انجمن سلطان امیر امیر اور صدر انجمن شاہ نواز شمشیر نے منتظمین اور شعرا کرام کا شکریہ ادا کی اور جاندار شاعری پر شعرا کی تعریف کی۔ اعزازی مہمان امیر شاہ مخفل مشاعرے اور کو معاشرے کے لیے مفید قرار دی اور کہا کہ اس وقت ادب و ثقافت شدید مسائل سے دوچار ہونے کےخطرے سے دوچارہے۔ سوشل میڈیا کے بے ہنگام دور غیر محسوس طور پر سب کچھ ہم سے چھین رہا ہے ایسے میں ادباء ،شعرا اور فنکار ہی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مہمان خصوصی جنگ بہادر جانی نے مخفل مشاعرے کو کامیاب ترین قرار دیکر نوجوان شعرا کو روایات اور ثقافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کی۔
پریزیڈنٹ ریجنل کونسل امتیاز عالم خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جو ان کی دعوت پر شاندار مشاعرے میں منعقد کی اور بامقصد شاعری کی انہوں نے ائیندہ بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا عہد کیا۔ صدر مخفل حیدر ولی خان لال اعزاز بخشنے پر انجمن اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

