The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Posted on

اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا،میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کا شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اسلام آباد کے رہائشیوں کے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھائے جائیں گے،میٹروپولیٹین کارپوریشن نے ٹیکسز میں اضافے پر 27اور 28نومبر کو عوامی سماعت مقرر کردی۔ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹیکسز پر اعتراض ہو تو اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز پر اعتراض نہ کیا تو اضافے کی منظوری ہوگی۔حکام نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، پانی کے بلوں اور صفائی چارجز میں بھی 200فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

محکمہ اوقاف حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے مختلف اخبارات میں بھرتیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ اوقاف حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے مختلف اخبارات میں بھرتیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ محکمہ اوقاف کے تحت پورے صوبے میں انتظامی امور چلانے کے لیے وقتا فوقتاعملہ فکس پے کی بنیاد پر بھرتی اور برخاست کیا جاتا ہے اور ایسی بھرتی نہ تو الیکشن کمیشن کی شک 17(3)سے متصادم ہے اور نہ ہی محکمہ نے نگران دور میں کسی قسم کی مستقل بھرتی کی ہے جبکہ مساجد،مدارس،سکول اور دفاتر چلانے کے لیے جو سٹاف درکار ہے محکمہ کے پاس سٹاف اس سے اب بھی 50 فیصد کم ہے۔چونکہ محکمہ نے نئی اصلاحات بھی شروع کی ہیں جن میں صوفی ریسرچ سینٹراور قران محل پارک کے علاوہ اوقاف کی پوشیدہ اراضیات کی نشاندہی اور ان کا قبضہ واگزار کرانا شامل ہیں۔ جس کے لیے ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے اوقاف انفورسمنٹ سکواڈ بھی تشکیل دیا ہے جو وقف اراضیات پر قابضین مافیا کے خلاف پولیس اور ضلی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سینکڑوں کنال اراضی واگزار کرا چکاہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع کے انتظامی افسران کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہے۔دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کو اس وقت بھی پورے صوبے میں سٹاف کے حوالے سے شدید قلت کا سامنا ہے جس کے باعث محکمہ اوقاف صحیح طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے سے قاصر ہے جس کا زیادہ فائدہ قبضہ مافیا اٹھا رہا ہے محکمہ نے حالیہ دنوں میں 30 بھرتی ملازمین کی نشاندہی ہونے پر انہیں نوکری سے برخاست کر دیا ہے تا ہم اس امرکی وضاحت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق کوئی مستقل ملازم بھرتی نہیں کیا گیا اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف صوبہ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82294