Chitral Times

اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہوگی، وفاقی پولیس نے خبردار کردیا

Posted on

 

اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہوگی، وفاقی پولیس نے خبردار کردیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وفاقی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بلااجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت کے آمد و رفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیاہے، جس سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔وفاقی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی ہے اور مقدمات درج ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔ وفاقی پولیس نے اعلان کیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کیلیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔پولیس کے مطابق ائرپورٹ کیلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کیلیے اہمیت کی حامل ہے۔وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائرپورٹ اور موٹر وے تک آمد و رفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔ تمام سیاسی عناصر سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

 

پاک فوج ہماری ہے اور اس کیخلاف جانا ممکن نہیں، عمران خان

لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔

 

 

عمران خان کا صدرِ مملکت عارف علوی کو خط

لاہور(چترال ٹایمز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہو چکی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلاجواز گرفتاریوں حتیٰ کہ زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ بار بار مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرِمملکت اپنی قیادت میں ذمے داروں کے تعین کے لیے تحقیقات اورذمے داروں کے محاسبیکا اہتمام کریں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67791