Chitral Times

اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور چترال تبدیل، ثقلین سلیم اے سی چترال جبکہ شاہ عدنان اے سی مستوج تعینات

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ اسٹیبلیشمنٹ حکومت خیبرپختونخوا نے متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کی ہے ۔ ان افسران میں اسسٹنٹ کمشنر چترال اوراسسٹنٹ کمشنر مستوج بھی شامل ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چترال جبکہ اس کے پیشرو اسسٹنٹ کمشنر چترال تانیہ رشید کو اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ڈسٹرکٹ چترال لوئیر تعینات کردیاگیا ہے ۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج تعینات کردیا گیا ہے ۔

shah adnan aac mastuj
ac chitral tania rashid
transfer order chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43331