The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر لویر چترال نے اسامہ شہید پارک میں عید الاضحی کے دنوں بیغیر فیمیلی کے داخلے پر پابندی عائدکردی

Posted on

ڈپٹی کمشنر لویر چترال نے اسامہ شہید پارک میں عید الاضحی کے دنوں بیغیر فیمیلی کے داخلے پر پابندی عائدکردی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق نے چترال بونی روڈ پر واقع اسامہ شہید پارک میں عید الاضحی کے تینوں دنوں میں بغیر فیملی کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد کی ہے۔ جمعرات کو جاری شدہ حکمنامہ میں انہوں نے کہاہے کہ عوام الناس کی بھر پور مطالبے پر عید کے دنوں میں پارک کے احاطے میں بغیر فیملی کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ خواتین اور بچے پارک میں بغیر کسی پریشانی کے تفریح مناسکیں۔ حکمنامے میں مزید کہاگیا ہے کہ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے انہیں پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63307