The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اساتذہ کی خالی 16454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 68 ہزار 519 امیدواروں نے اپلائی کی ہے جن میں سی ٹی کی 2083 آسامیوں کے لیے 2 لاکھ 34 ہزاردرخواستیں جمع، صوبائی وزیرتعلیم کو بریفنگ

اساتذہ کی خالی 16454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 68 ہزار 519 امیدواروں نے اپلائی کی ہے جن میں سی ٹی کی 2083 آسامیوں کے لیے 2 لاکھ 34 ہزار 901, ڈرائنگ ماسٹر کی 760 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ 27 ہزار 509 جبکہ دیگر آسامیوں کے لیے بھی لاکھوں کی تعداد میں امیدواروں نے اپلائی کی ہے۔، صوبائی وزیرکو بریفنگ

اساتذہ کی خالی 16454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 68 ہزار 519 امیدواروں نے اپلائی کی ہے جن میں سی ٹی کی 2083 آسامیوں کے لیے 2 لاکھ 34 ہزاردرخواستیں جمع، صوبائی وزیرتعلیم کو بریفنگ

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتزہ بھرتی کا عمل خالصتاً میرٹ پر ہو رہا ہے۔ قابل اور ذہین امیدواروں کو میرٹ پر منتخب کر کے ان کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کیمبرج یونیورسٹی کے تکنیکی معاونت سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی خالی 16454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 68 ہزار 519 امیدواروں نے اپلائی کی ہے جن میں سی ٹی کی 2083 آسامیوں کے لیے 2 لاکھ 34 ہزار 901, ڈرائنگ ماسٹر کی 760 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ 27 ہزار 509 جبکہ دیگر آسامیوں کے لیے بھی لاکھوں کی تعداد میں امیدواروں نے اپلائی کی ہے۔

انہوں نے ایٹا حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کی مختلف مراحل پیپر بیسڈ، کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹس اور ڈاکومنٹس ویریفیکیشن کے تکنیکی مراحل سے گزار کر منتخب شدہ امیدواروں کو محکمہ تعلیم کے حوالے کریں۔ وزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ چھٹیوں کے بعد اساتذہ طلباء و طالبات کو سکولوں میں میسر ہو۔ یہ ہدایات انہوں نے اساتذہ بھرتی کے حوالے سے ایٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کی طرف سے بریفنگ لیتے وقت جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری عبدالباسط، ایڈیشنل سیکرٹری مقبول حسین اور ڈائریکٹر ایجوکیشن ناہید انجم کے علاوہ دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

بریفنگ دیتے وقت وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اس ہفتے 8 ہزار پوزیشنز کے لیئے ٹیسٹ کا عمل مکمل کیا جائے گا جبکہ مردان ریجن کے ٹیسٹ بھی 8 اور 9 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ٹیسٹس میں نیگیٹو مارکنگ متعارف کرانے کا مقصد قابل اور ذہین لوگوں کو مواقع فراہم کرنا اور سکروٹنی کے عمل کو آسان بنانا تھا انہوں نے کہا کہ امتحانات میں جس بھی سوال پر امیدواروں کو اعتراض ہو وہ ایٹا حکام اور محکمہ تعلیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور اس تمام پراسس کا مقصد میرٹ کی سربلندی اور طلباء وطالبات کو تدریس کے عمل کے لیے قابل اور ذہین اساتذہ منتخب کرنا ہے جنہوں نے اس صوبے کے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول اور مواقع فراہم کرنے ہیں۔وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایٹا کے ساتھ ایم او یو کرنے سے پہلے ان کی استعداد کار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خود ایٹا کا دورہ بھی کیا تھا۔

Minister Elementry and Secondary Education

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
111285