مشیر صحت کی ہدایت پر ادویات برقت سپلائی نہ کرنے والی فرمز کیخلاف کاروائی کیلئے ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری
مشیر صحت کی ہدایت پر ادویات برقت سپلائی نہ کرنے والی فرمز کیخلاف کاروائی کیلئے ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر ادویات برقت سپلائی نہ کرنے والی فرمز کیخلاف کاروائی کیلئے ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے پچھلے ڈی ایچ اوز کانفرنس میں ہدایات جاری کی تھیں کہ جو فرم ادویات بروقت سپلائی نہیں کر تی اس کیخلاف کاروائی کرکے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔ ان ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بھی ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی تھیں۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈایریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ڈاکٹر عابد کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مالی سال 24-2023 کیلئے مختص ایمرجنسی فنڈ سے ادویات، ڈسپوزیبل آئٹمز اور دیگر آلات کی بروقت ترسیل نہ ہونے پر متعلقہ فرمز کیخلاف محکمانہ کاروائیوں کا آغاز کریں۔