The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 2 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبائی حکومت کا کم آمدن والے لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے” احساس اپنا گھر”  اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کردیا، بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم

صوبائی حکومت کا کم آمدن والے لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے” احساس اپنا گھر”  اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کردیا، بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، کم آمدن والے لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے”  احساس اپنا گھر”  اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔بلا سودقرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوئس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تھے۔ صوبائی کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، مزمل اسلم، ڈاکٹر امجد، رنگیز احمد کے علاوئہ محکمہ ہاوئسنگ کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کامیاب درخواست دہندگان میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔

اسکیم کے تحت 18سال سے 65 سال تک کی عمر کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہو۔ درخواست گزاروں کو 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دئیے جارہے ہیں۔ یہ قرضے سات سال کی مدت میں آسان قسطوں میںواپس کرنے ہوں گے۔ اسکیم کے تحت ریوالونگ فنڈ سسٹم کے ذریعے آئندہ سالوں میں بھی قرضے فراہم کئے جائیں گے۔  اسکیم کے پہلے مرحلے کیلئے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 18 ہزار 555 اسکیم کی شرائط پر پورا اتری ہیں۔ اسکیم کے تحت آبادی کے تناسب کی بنیاد پر صوبے کے تمام اضلاع میں قرضے دئیے جار ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس اپنا گھر سکیم صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے جو کم آمدنی والے لوگوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کے لئے عمران خان کے وژن کا حصہ ہے۔

احساس اپنا گھر اسکیم کے عملی اجرائکو ممکن بنانے پر محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبرکے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبے کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صوبے کے معاشی مسائل بہت حد تک حل ہو چکے ہیں،  ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے صوبہ اب معاشی طور پر اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوگیا ہے۔ ہم مزید اپنے وسائل بڑھائیں گے اور اپنے لوگوں پر خرچ کریں گے،  ہر سیکٹر میں لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ عنقریب ہم مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اجرائکر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احساس اپنا گھر اور سولر اسکیم میں سو فیصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میں عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس سلسلے میں کسی سیاسی سفارش کا سہارا نہیں لیا،میں پارلیمنٹیرینز کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس سلسلے میں تعاون کیا،سفارشی کلچر کی وجہ سے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ہم نے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے سفارش کلچر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہم صوبے کے عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،

نیو پشاور ویلی منصوبے پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم،  پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاﺅسنگ امجد علی خان اور سیکرٹری ہاﺅسنگ محمود اسلم نے احساس اپنا گھر اسکیم کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

chitraltimes ahsas apna ghar scheme cheques distribution 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
111645

خیبرپختونخوا حکومت کا عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے

Posted on

خیبرپختونخوا حکومت کا عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاو س پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور تھے۔ صوبائی کابینہ اراکین ڈاکٹر امجد علی اور مزمل اسلم کے علاو ہ متعلقہ محکموں اور بینک آف خیبر کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ، احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے افراد کو نئے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی توسیع و مرمت کیلئے پندرہ لاکھ روپے تک کے بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے۔ اس اسکیم پر چار ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ قرضوں کی واپسی کیلئے سات سالوں پر مشتمل آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے۔

مزید برآں ، قرضہ واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سے زیادہ اٹھارہ ہزار روپے تک ہو گی جبکہ سکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت آئندہ سات سالوں تک جاری رہے گی۔ احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت قرضوں کے حصول کے لیے  اپنی ملکیتی زمین کا ہونا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،احساس اپنا گھر اسکیم کا اجراءاس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس اپنا گھر اسکیم موجودہ صوبائی حکومت کا ایک اور فلاحی منصوبہ ہے جس کے تحت  صوبے کے کم آمدنی والے لوگوں کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے نہ صرف کم آمدنی والے لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات فراہم ہونگی بلکہ ان کے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ قرضے صرف حقدار لوگوں کو ملیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ احساس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت نے دیگر فلاحی منصوبے بھی شروع کئے ہیں جن میں احساس نوجوان، احساس ہنر اور احساس روزگارشامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96283