The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئیر؛ آیون کورو کے سامنے چترال پشاور روڈ پر سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت گاڑی لاپتہ ، ریسکیو سرچ اپریشن جاری

Posted on

چترال لوئیر؛ آیون کورو کے سامنے چترال پشاور روڈ پر سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت گاڑی لاپتہ ، ریسکیو سرچ اپریشن جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال کے سیاحتی گاوں آیون کورو کے سامنے چترال روڈ پر سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر دریائے چترال میں گر گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم فوراً جائے وقوعہ پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کی اور شام تک جاری رہا تاہم ڈیڈ باڈی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ،

ابتدائی معلومات کے مطابق سوزوکی گاڑی گائے لیکر چترال کی طرف آرہی تھی، کہ اچانک گاڑی بے قابو ہوکر دریائے چترال جا گری اور حادثے کے وقت گاڑی میں صرف ڈرائیور اعتبارخان ولد حاجی خان ساکنہ گہریت موجود تھا، جو گاڑی کے ساتھ لاپتہ ہے۔جبکہ گائے کو کچھ فاصلے پر زخمی حالت میں دریا سے نکال کرزبح کردیا گیا ہے۔

chitraltimes suzuki plunged in front of Ayun 2

chitraltimes suzuki plunged in front of Ayun 4

chitraltimes suzuki plunged in front of Ayun 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110891