The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 4 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یونین کونسل آیون کے عوامی حلقوں کا آیون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں مسلسل سست روی پر  برہمی کا اظہار، منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کرنے کا مطالبہ  

یونین کونسل آیون کے عوامی حلقوں کا آیون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں مسلسل سست روی پر  برہمی کا اظہار، منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کرنے کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یونین کونسل آیون کے عوامی حلقوں نے آیون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں مسلسل سست روی پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آیون کے عوام کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں ۔ اور سنگین احتجاج کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آیون کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کہا کہ پانچ مہینے قبل وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے دورہ چترال کے موقع پر یہ مژدہ سنایا گیا تھا ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ پر بلا کسی تعطل کے کام جاری رہے گا ، ماہ اگست کے اختتام تک مین روڈ سے چتر پل تک بلیک ٹاپنگ کرکے سڑک مکمل کی جائے گی ۔ اور اکتوبر کے آخر تک آیون تھانہ کے قریب پل تک سڑک پختہ کی جائے گی ۔ اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے دورے کے بعد چند مشینری نظر آئے ۔ سڑک پر کبھی کبھار ایک اسکیویٹر اور ڈمپر دیکھے گئے ،اور ایک دو مقامات پر بدنما اور غیر معیاری کلوٹ تعمیر ہوتے دیکھے گئے، اس کے بعد عملا کہیں بھی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ۔ اربوں روپے کی لاگت کے میگا پراجیکٹ میں ایک دو مشینری کی موجودگی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔

عوامی حلقوں نے کہا ہے ۔ کہ عوام کے ساتھ مسلسل یہ مذاق اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے ۔ اس کا ذمہ دار این ایچ اے ہے ، متعلقہ ٹھیکہ دار یا حکومت عوام کو بتایا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بار بار عوام آیون کو دھوکا دے کر صبر کا امتحان لینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں ۔

انہوں نے وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے ہیڈ خالد رانجھا اور ایم این اے چترال غزالہ انجم سے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ عوام آیون کے اشتعال میں آنے سے قبل اس روڈ کے تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، تاکہ سردیوں سے قبل سڑک کی بلیک ٹاپنگ ہو سکے ۔ کام کو بلاجواز طول دے کر سردیوں کی طرف لے جانے اور تارکول بچھانے سےفنڈ مکمل طور پر ضائع ہو جائے گا ۔ اور عوام بھی برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے اس امر کا اظہار کیا ، کہ اس کام میں اب سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اور احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا ۔ اس لئے سنگین احتجاج کی کال سے قبل کام میں تیزی لاکر اس کو مکمل کیا جائے ۔

chitraltimes Ayun kalash road construction work suspended

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113553

آیون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیرمیں تاخیرکے خلاف آیون میں احتجاجی جلسہ، عید تک کا ڈیڈلائن، جس کے بعد شدید احتجاج کا راستہ اپنایا جائیگا۔  عمائدین روڈ تحریک آیون

Posted on

آیون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیرمیں تاخیرکے خلاف آیون میں احتجاجی جلسہ، عید تک کا ڈیڈلائن، جس کے بعد شدید احتجاج کا راستہ اپنایا جائیگا۔  عمائدین روڈ تحریک آیون

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) روڈ تحریک ایون کی طرف سے حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ آیون کالاش ویلیز روڈ جو تعمیر کے دوران اچانک بند کردیا گیا تھا۔ عید کے فورا بعد دوبارہ اس پر کام شروع نہ کیا گیا۔ تو شدید احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ جس میں کشیدہ حالات کی تمام تر ذمہ داری نیشنل ھائی وے اتھارٹی اور حکومت پر ہو گی۔

آیون تھانہ چوک میں نماز جمعہ کے بعد ایک بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین وی سی ون آیون وجیہ الدین، چیرمین وی سی ٹو آیون محمد رحمن، افضل لال، سابق ناظم رحمت نعیم شاہ المعروف مولانا روم،سابق ناظم مجیب الرحمن، استاد مظفر الدین،عبد الصمد، چیرمین ظہیر الدین،عنایت اللہ اسیر، ناظم عبدالوہاب، حافظ خوشولی خان اور صدر جلسہ مولانا عمادالدین نے کہا کہ بروز مین روڈ سے آیون چیک پوسٹ تک روڈ کی زمین کے معاوضے مالکان کو ادا کر کے کام شروع کرنے کے بعد اچانک جاری کام کو روکنا انتہائی افسوسناک اور عوام کیلئے انتہائی پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا۔ کہ چاہئے تو یہ تھا۔ کہ آیون کے اندر روڈ کو پہلے مکمل کیا جاتا۔ لیکن این ایچ اے کا کرپٹ ادارہ آیون کے اندر روڈ کو مکمل کرنے کی بجائے نالہ آیون کے اندر کام کرنے کے نام پر فنڈ خرد برد کرنے کی راہ ہموار کی۔ اور دو سال گزرنے کے باوجود آیون کے اندر کی سڑک نا صرف نامکمل ہے۔ بلکہ عوام آیون کیلئے ایک عذاب بن چکی ہے۔

مقررین نے کہا۔ کہ علاقہ آیون اپنی زرخیزی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود آج بھی پسماندگی کا شکار ہے۔ اور اس پسماندگی میں سب سے بڑا کردار آیون کے شکستہ کھنڈر سڑکوں کا ہے۔ جسے ریاستی دور کے بعد آج تک بہتر بنانے کی کوشش نہ کی گئی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اب اس کی اشد ضرورت ہے۔ کہ ایون اور کالاش ویلیز کے لوگ تمام پارٹیز سے بالا تر ہو کر سڑک اور دیگر مسائل کے حل کیلئے متحد ہو جائیں۔ اور ایک عوامی پلیٹ فارم سے روڈ تحریک شروع کریں۔ اور حکومت کو اس بات پر مجبور کریں، کہ وہ روڈ کی تعمیر کیلئے سنجیدہ ہو۔ اور فنڈ مہیا کرکے اس کی تعمیر مکمل کرے۔

مقررین نے زور دے کر کہا۔ کہ سڑک کی تعمیر سے کم کسی بھی بات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ حکومتی آفیسران بھی کئی بار جھوٹے وعدے اور منافقت کر چکے ہیں۔ جن کے وعدوں کا کوئی اعتبار نہیں۔

انہوں نے کہا۔ کہ یہ روڈ صرف ہمارا نہیں، بلکہ حکومت کے تمام اداروں اور سیاحوں کا ہے۔ اور پاکستان کے اعلی آفیسران و بیرونی ڈپلومیٹس اس راستے کو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن افسوس کا مقام یہ ہے۔ کہ اس روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرکے سیاحوں اور بیرونی مہمانوں کو سہولت دینے پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ حالانکہ حکومت ٹورزم کو معشیت کی بہتری کیلئے اہم قرار دیتی نہیں تھکتی۔

انہوں نے خبردار کیا۔ کہ عید کے فورا بعد آیون کالاش ویلیز روڈ پر کام دوبارہ شروع نہ کرنے کی صورت میں تحریک منظم طریقے سے احتجاج شروع کرے گا۔ جس کے دوران کسی بھی نا خوشگوار حالات کی ذمہ داری این ایچ اے اور حکومت پر ہوگی ۔

chitraltimes ayun road protest 2

chitraltimes ayun road protest 3

chitraltimes ayun road protest 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110469