The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے دورآفتادہ علاقہ مدک لشٹ میں نامدار کونسل کے زیراہتمام آٹھارہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

چترال کے دورآفتادہ علاقہ مدک لشٹ میں نامدار کونسل کے زیراہتمام آٹھارہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پررونق تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مدک لشٹ چترال لوئرکا دورآفتادہ اور انتہائی پسماندہ علاقہ ہے، مگر تعلیمی لحاظ سے زرخیز اورسیاحتی مقام ہے جہاں کی عوام اتفاق و اتحا د اور سماجی کاموں کے لئے مشہور ہی تھے مگر اجتماعی شادی کی ایک پررونق تقریب منعقدکرکے اپس کی اتحاد کو مذید مظبوط بنادئیے ہیں۔ اسماعیلی نامدار کونسل کے زیراہتمام گزشتہ دن مدک لشٹ میں آٹھارہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شادی کے بندھن میں باندھنے والے جوڑوں کے رشتہ داروں اور عزیزو اقارب کے علاوہ گاوں کی اکابرین و مختلف مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس بے لگام مہنگائی کے دور میں اجتماعی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، جس میں صرف ایک ڈش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نکاح کی رسم بھی انتہائی سادہ اور جہیز نام کی کوئی چیز بھی شامل نہیں تھی۔ نکاح کے موقع پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تقریب کے اخر میں تمام جوڑوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ عین شاہدین کے مطابق اس تقریب میں انتہائی کم خرچہ آیا جس کو تمام حاضرین سے سراہا۔

chitraltimes madaklasht combined weeding ceremony 2

chitraltimes madaklasht combined weeding ceremony6 chitraltimes madaklasht combined weeding ceremony5 chitraltimes madaklasht combined weeding ceremony4 chitraltimes madaklasht combined weeding ceremony3

chitraltimes madaklasht combined weeding ceremony lower chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76293