Chitral Times

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے زیراہتمام یکجہتیِ کشمیرکے سلسلے میں‌واک

Posted on

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے زیراہتمام کشمیر کے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا ۔ اور ان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پرنسپل سلطانہ برہان الدین کی سربراہی میں اساتذہ اور طالبات نے واک کا اہتمام کیا۔ اساتذہ اور طالبات کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جو بینرز اور پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے۔جن پر اہلِ کشمیر کے ساتھ ہمدردی ،ان کے حقوق کی فراہمی اور آزادی کے حق میں مطالبات درج تھے۔

اساتذۂ کرام اور طالبات کی ایک گروپ نےسکول سے کوراغ کے جنوب کی جانب بونی چترال روڈ پر کوراغ نالے تک پھر واپس سکول تک واک کیا ۔ جبکہ دوسرے گروپ نےسکول سے شمال کی جانب چترال بونی روڈ پر واک کرتے ہوئے چرون بمباغ پل تک اورواپس سکول پہنچ کرواک کا اختتام کیا ۔

واک کے شرکاء نے بھارتی سامراج کو احساس دلانےمیں اپنا کردارادا کیا کہ عالمگیریت کے اس دور میں دنیا ایک عالمگیر گاؤں کی حیثیت اختیار کر چکی ہے جہاں پر سامراجیت سے آوازِ حق کو دبایا نہیں جاسکتااور کوئی ظالم اپنے ظلم کو چھپانے کی جتنی بھی کوشش کیوں نہ کرے چھپانا محال ہے۔اور ایسے میں اُمتِ مسلمہ اور امن پسندعالمگیر انسانی برادری کومظلوم انسانوں کی آواز بن کر دنیا کےسامنے آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
akhss kuragh kashmir solidarity walk chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25725