The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

Posted on

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں سیکنڈری اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایان نمبروں سے کامیابی کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد ہوئی جس میں آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو امتیاز مومن، ڈپٹی کمشنر چترال محسن اقبال، جنرل منیجر گلگت بلتستان بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خوش محمد، اکیڈیمک ہیڈ عین شاہ، ریجنل کونسل کے صدر ظفر الدین اور دوسروں نے شرکت کی۔ اپنی ابتدائی کلمات میں بریگیڈیر خوش محمد نے کہاکہ اس وقت اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں 14ہزارسے ذیادہ طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جن کو ہر ممکن طور پر کوالٹی ایجوکیشن دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چترال کا مستقبل اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے ساتھ وابستہ ہے اور آغا کان ایکجویشن سروس پاکستان کے اداروں میں نادار طالب علموں کے ساتھ فیسوں میں رعایت دی جاری ہے کہ جوکہ سال 2023ء کے دوران 17کروڑ روپے تھا جسے بڑہاکر موجودہ سال میں 23کروڑ روپے کردیا گیا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس مٰں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرم چشمہ، بزند تورکھو، مستوج اور بونی میں مزید ہائیر سیکنڈری سکول کھولے جارہے ہیں جنکی عمارتیں تکمیل کے قریب ہیں۔ انہوں نے چترال کی سول سوسائٹی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں تاکہ یہاں کوالٹی ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال نے عصری تقاضوں کے مطابق معایری تعلیم کی اہمیت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کو ناگزیر قرار دیا اور کہاکہ آج وہ قومیں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں جو تعلیم کے سیکٹر میں ذیادہ سے ذیادہ وسائل کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے گلوبل ویلج کے تقاضے کے طور پر پلولرزم کو اختیار کرنی چاہئے تاکہ ہم جدید خطوط پر ترقی سے ہمکنار ہوسکیں۔ اس سے قبل اکیڈیمک ہیڈ اے کے ای ایس پی عین شاہ نے معیاری تعلیم میں ایکسیلنس کے منزل کی اہمیت اور اس کے حصول پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر امتیاز مومن، محسن اقبال، ظفرالدین، عین شاہ، بریگیڈیر (ر) خوش محمد، صاحب نادر ایڈوکیٹ نے طلباء وطالبا ت میں توصیفی سرٹیفیکٹ اور شیلڈ تقسیم کئے جبکہ آغا خان ہائیر سیکنڈر ی سکول چترال کے پرنسپل طفیل نواز اور ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ اور ان سکولوں کے ٹیچروں کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اور شیلڈ دے دئیے گئے۔

AKESPs Merit Citation Ceremony 2024 in Chitral 5 AKESPs Merit Citation Ceremony 2024 in Chitral 2 AKESPs Merit Citation Ceremony 2024 in Chitral 3 AKESPs Merit Citation Ceremony 2024 in Chitral 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
94947