The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آغا خان میڈیکل سینٹر، بونی میں جدید ٹا نسلز کے آپریشنTonsillectomy کا شانداراور کامیاب انعقاد

Posted on

آغا خان میڈیکل سینٹر، بونی میں جدید ٹا نسلز کے آپریشنTonsillectomy کا شانداراور کامیاب انعقاد

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) (Cerebral Palsy) میں مبتلا معصوم سات سالہ بچے کے لیے 9 اگست کا دن امیدوں کی کرن بن کر طلوع ہوا، یہ وہ بچہ تھا جس کے علاج کے سلسلے میں مختلف ہسپتالوں نے ممکنہ پیچیدگیوں کے خدشات کے باعث آپریشن اور بے ہوشی سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن 9 اگست کا یہ دن نہ صرف اس بچے کی زندگی کا نیا آغاز ثابت ہوا بلکہ آغا خان میڈیکل سینٹر ،بونی کی تاریخ میں بھی ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اسی روز یہاں پہلی بار ٹانسلکٹومی کا کامیاب آپریشن جدید ترین جراحی تکنیکوں کے ذریعے انجام دیا گیا۔ اس انقلابی طریقہ کار نے خون بہنے کے خطرے کو نہایت حد تک کم کر دیا اور صحت یابی کے عمل کو تیز تر بنا دیا۔ یہ کامیابی دور دراز علاقوں میں رہنے والے بچوں اور ان کے والدین کے لیے ایک نئی اُمید اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

بچے کی حالت کی نزاکت اور اس کے معیاری علاج کے حق کو مدِنظر رکھتے ہوئے، بونی کے ماہر ای این ٹی اور اینستھیزیا ٹیم نے نہایت باریک بینی، منصوبہ بندی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تیاری مکمل کی۔ نتیجتاً یہ آپریشن مکمل طور پر محفوظ طریقے سے انجام پایاجو ادارے اور کمیونٹی دونوں کے لیے ایک تاریخی فتح ثابت ہوا۔
مینجر کلینکل آغا خان میڈیکل سینٹر ،بونی ڈاکٹر ثمر عباس اور ڈاکٹر علی نے اپنے پراثر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
یہ کیس ہماری جراحی مہارت کے مسلسل بڑھتے ہوئے معیار اور ٹیم کے ناقابلِ تسخیر عزم کا آئینہ دار ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ سب سے دور افتادہ وادیوں میں بسنے والے مریض بھی بڑے شہروں کے برابر معیاری اور خصوصی علاج بغیر کٹھن سفر کے ،گھر کی دہلیز پر پائیں شاندار کامیابی اس بات کا اعلان ہے کہ آغا خان میڈیکل سینٹر ،بونی اب ایک مضبوط علاقائی طبی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں پیچیدہ کیسز کو بخوبی سنبھالا جا سکتا ہے اور مریضوں کو معیاری نتائج فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کامیابی آغا خان ہیلتھ سروس ،پاکستان کے وژن کی واضح عکاسی ہے ۔

یادرہے کہ آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے چترال اور گلگت بلتستان کے باسیوں کے لیے امید اور شفا کی کرن بنی ہوئی ہے۔ ایک بار پھر اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دور دراز وادیوں میں بسنے والے لوگوں تک جدید، محفوظ اور زندگی کو نئی روشنی دینے والی طبی سہولیات پہنچانے کے عزم میں ہمیشہ پیش پیش ہے۔

chitraltimes bmc akhsp booni ent group 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113108