Chitral Times

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)کے زیر انتظام شیک آوٹ ڈے کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد 

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)کے زیر انتظام شیک آوٹ ڈے منانے کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)کے زیر انتظام 19اکتوبر 2022کو شیک آوٹ ڈے منانے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں جھک جائیں،چھپ جائیں اورپکڑے رہیں کے حوالے سے آگاہی پھیلانے خصوصا تعلیمی اداروں کے بچوں کو عملی ٹریننگ میں شامل کرکے زلزلے کی صورت میں نقصانات سے بچانے پر انتہائی زور دیا گیا ۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی اف چترال ، کالج ،دوسرے سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی ۔ سینئرپروگرام آفیسررسپانس اینڈپلانگ ایمرجنسی منیجمنٹ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ )جاویداحمد نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ چترال قدرتی آفات اور خصوصا زلزلے کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ہے ۔ زلزلے کو روکنا اگرچہ انسانی بس کی بات نہیں تاہم پوری دُنیا میں ریسرچ سے یہ ثابت ہو چکی ہے کہ زلزلے کے دوران جھک جائیں،چھپ جائیں اورپکڑے رہیں کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملی ہے ۔ اس لئے آگاہی پھیلانے کی غرض سے 20اکتوبر کوعملی طور پر اس کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ اور ورکشاپ میں شامل اساتذہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو اس مظاہرے کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی دیں ۔

 

انہوں نے کہاکہ شیک آوٹ عالمی سطح پرعظیم کیلیفورنیہ مہم کاسلسلہ ہے ۔جس کامقصدزلزلے کی تیاری بہتربناناہے آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک بھی اس مہم کاحصہ ۔اے کے ڈی این ہرسال ماہ اکتوبرکے تیسرے جمعرات کویہ دن مناتاہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیک آوٹ ایک سالانہ حفاظتی مشق ہے جوزلزلے کے نقصانات سے بچاؤکے طریقوں میں بہتری کے لئے سالانہ بنیادوں پرکی جاتی ہے۔ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔ ا س کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اکاہ کے شیک آوٹ کمپین میں تقریباایک لاکھ افراد نے حصہ لیا جن میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شامل تھے ۔اور اس مرتبہ مزید افراد کی شمولیت متوقع ہے ۔

 

جاوید احمد نے پریزنٹیشن کے ذریعے جھک جائیں ،چھپ جائین اورپکڑے ر ہیں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طریقے سے زلزلے کے دوران ،کسی کُرسی ، میز کے نیچے مخصوص طریقے سے پناہ لے کر اپنی جان بچائی جا سکتی ہے ۔ زلزلے سے پہلے ، زلزلے کے دوران اور زلزلے کے بعد کے اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو معلومات فراہم کیں ۔ ان طریقوں اور ہدایات کو دوسروں تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ادروں میں خصوصی طور پر ان ہدایات اور تجربات پر عمل کرکے زلزلے سے پہنچنے والے نقصانات میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔اس موقع پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کےسوشل آرگنائزکواڈینٹرحمادالدین ،ایم این ای افیسرعنایت الرحمن ،سینئرٹریننگ آفیسربی بی نصرت اوردوسرے موجودتھے۔

chitraltimes akah workshop on shakeout day chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67138

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کی طرف سے سید آباد کے متاثرین سیلاب میں فوڈ پیکج تقسیم

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کی طرف سے سید آباد کے متاثرین سیلاب میں فوڈ پیکج تقسیم

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کی طر ف سے سیدآباد چترال لویر کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا پیکج تقسیم کیا گیا ۔ جس میں اشیاخوردنی کے علاوہ ٹینٹ ودیگر اشیا ضروریہ بھی شامل تھے،  ایم پی اے چترال ہدایت الرحمان  اس تقریب میں شرکت کی۔ایم پی اے نے متاثرہ گھرانوں میں اشیائے خوردونوش کی بروقت تقسیم پر AKAH  کی کوششوں کو سراہا۔جبکہ متاثرہ گاؤں کے معززین نے غریب متاثرہ لوگوں تک امداد کی بروقت فراہمی کو بے حد سراہا۔اکاہ کے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے رضاکار بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلیے موقع پر موجو د تھے۔

chitraltimes akah distributed relief package in syed abad mpa hidayat chitraltimes akah distributed relief package in syed abad 2 chitraltimes akah distributed relief package in syed abad 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63503