The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان اور INTEGRATION کے زیر اہتمام Consultative Workshop on Development of a Climate Change Adaptation Planکے موضوع پر چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں چترال کے تمام انتظامی اداروں کے نمائندوں، AKDN کے تمام ذیلی اداروں کے نمائندوں اور مختلف دوسرے اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے سلسلے میں ایک جامع پلان تشکیل دینا تھا۔ جس میں چترال کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل ہو۔

آر پی ایم AKAHP ولی محمد خان نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر موجود تمام افراد اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ چترال کی بھی نمائندگی کررہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے مضر اثرات سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ مگر ترقی یافتہ دنیا اس سلسلے میں ایک جامع پلان بنا کر اس پر کام کا بھی آغاز کرچکی ہے۔ حولیاتی تبدیلیوں سے رونماہونے والے اثرات سے بچانے کے لئے بروقت ایک جامع پلان کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آج یہاں پر جمع ہونیوالے تمام پروفیشنل افراد ایک بہترین پلان تیارکرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں گے تاکہ ہم اپنے چترال کو دوبارہ سے ماحول دوست علاقہ بنا سکیں۔

INTEGRATION کے ٹیم لیڈ اسماعیل نے پلان کی ضرورت، تیاری اور سلسلے میں مختلف اداروں کے کردار پر شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم گزشتہ چھ ماہ سے کام کررہے ہیں آج کا ورکشاپ بھی اسی سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے کہ ہم مزید اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے بعد ایک بہتر پلان تیار کرسکیں۔

پروگرام کے آخر میں شرکاء کو گروپ ورک کے ذریعے اپنی اپنی رائے دینے اور مختلف گروپس کے ذریعے ماحول دوست پلان بنانے اور اسے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس میں شرکاء نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا اور اپنی رائے سے آرگنائزرز کو آگاہ کیا۔

chitraltimes akahp workshop on climate change 7

chitraltimes akahp adaptation workshop Ismail icimod 1

chitraltimes akahp workshop on climate change 3

chitraltimes akahp workshop on climate change 4

chitraltimes akahp workshop on climate change 5

chitraltimes akahp workshop on climate change 6

chitraltimes akahp workshop on climate change 1

chitraltimes akahp adaptation workshop Ismail icimod 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100220

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Posted on

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر اہتمام حکومتی تعلیمی اداروں اور آغا خان ایجوکیشن سروس کے اساتذہ کے لئے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پانچ روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز (ToT)ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال بھر سے مختلف اداروں سے منسلک کم و بیش 27 اساتذہ نے حصہ لیا۔ اس سلسلے میں آج اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ کو سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان ولی محمد خان نے کہا کہ اپنے بچوں کو محفوظ و موثر تعلیمی ادارے فراہم کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ جس میں ادارے بھی شامل ہیں۔ ہمیں اپنے سکولوں میں بچوں کو وہ ماحول مہیا کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہمارے بچے جدید علوم سے بہرہ وار ہوسکیں تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے لئے ایک کارآمد شہری بن سکیں۔ قدرتی آفات سے بھی ہمارے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس لئے ہمیں دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی اپنی بساط کے مطابق مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ ساتھ حکومتی اور آغا خان ایجوکیشن سروس کے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مصروفیات سے وقت نکال کر پانچ روزہ ورکشاپ میں شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی پروگرام منیجر پریپریڈنس آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان نے پانچ روزہ ٹریننگ کے فوائد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او فیمیل مہروالنساء نے کہا کہ آج یہاں پر اپنے اساتذہ کو عملی ٹریننگ میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ میں اس امید کا اظہار کرتی ہوں کہ آج ہمارے اساتذہ نے جو کچھ اس ٹریننگ میں سیکھا ہے وہ اپنے اپنے سکولو ں میں باقی اساتذہ کو بھی سکھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں ہم باقاعدہ آفیشل لیٹر بھی ایشو کریں گے تاکہ اساتذہ کو یہ سب کچھ اپنے اپنے سکولوں میں سکھانے میں سہولت میسر ہو۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکیلہ انجم، بورڈ آف ڈائریکٹر آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان نے کہا کہ یہ پانچ روزہ سیمینار ہمارے اساتذہ کو بہت کچھ سیکھنے اور اپنے اپنے سکولوں میں جا کر سکھانے میں مدد فراہم کرے گا ہم AKAHP سے توقع رکھتے ہیں کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں مزید آگاہی پھیلانے اور لوگوں کو ٹریننگ دینے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اختتامی تقریب سے شہزاد ندیم، ایس ڈی ای او اور غزالہ سلیم، اے ایس ڈی او نے بھی خطاب کرتے ہوئے آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے قدرتی آفات کے دوران کردار کو سراہا۔

chitraltimes akah training for teachers 10

chitraltimes akah training for teachers 9

chitraltimes akah training for teachers 8

chitraltimes akah training for teachers 6

chitraltimes akah training for teachers 2

chitraltimes akah training for teachers 1

chitraltimes akah training for teachers 3

chitraltimes akah training for teachers 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99506

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی حالت سے نمٹنے کے لئے ٹینٹ ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کے حوالے

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی حالت سے نمٹنے کے لئے ٹینٹ ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کے حوالے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے ریجنل آفس چترال میں آج ایک تقریب کے دوران آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان چترال ولی محمد خان نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کیا۔ یہ خیمے چترال جیسے شدید موسمی حالات والے علاقوں کو مدنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔تقریب میں ڈی سی چترال لوئرمحمد عمران خان یوسفزئی، اے سی چترال ڈاکٹرمحمد عاطف جالب، صدر نامدار ریجنل کونسل لوئر چترال ظفر الدین، صدر پریس کلب چترال ظہیر الدین، آنریری ڈائریکٹر AKAHP محمد افضل،آر پی ایم AKAHP ولی محمد اور اسٹاف نے شرکت کی۔ اپنی بریفنگ کے دوران آر پی ایم ولی محمد نے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے AKAHPکی تیاریوں سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ AKAHP چترال میں موسم کی خرابی کے ساتھ ہی فوری طور پر ریجنل آفس میں موجود رایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال کردیا گیا جہاں پر اسٹاف چترال کے تمام علاقوں کے حالات کے بارے میں 24 گھنٹے معلومات کا حصول یقینی بناتے ہیں اور انہی معلومات کے حساب سے متاثرین کے ساتھ مدد کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔

اس دفعہ بھی EOC فوری طور پر فعال کردیا گیا جس میں معلومات کے حصول اور ذمہ دار اداروں سے وہ معلومات شیئر کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لوئر چترال کے تقریبا 62 مختلف مقامات پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے AKAHP کے اسٹاک پائل ز موجود ہیں۔ جہاں 1200 سے زائد ٹینٹ اور دوسری بنیادی ضروریات کی چیزیں موجود ہیں۔ یہ اسٹاک لوئر چترال کے شاہ سلیم گبور سے لے کر ارندو اور اپر چترال کے بروغل جیسے علاقوں کے ساتھ ساتھ بونی اور چترال ٹاؤن جیسے علاقوں میں بھی مشکلات کے دوران علاقے کے عوام کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ AKAHP چترال میں ایمرجنسی ڈکلیئر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو حسب روایت آج ٹینٹ حوالے کررہا ہے جومذکورہ اسٹاک کے علاوہ ہے۔

ڈی سی چترال نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ AKAHP حسب روایت موجودہ حالات میں بھی ضلعی انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چترال کے طول و عرض میں AKDN اور خصوصا AKAHP کے بنیادی انسانی ضروریات کے لئے فراہم کئے گئے سہولیات دیکھ خوشی بھی ہوتی ہے کہ AKAHP ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اولیت دیتے ہوئے چترال کے تمام علاقوں میں یکسان سہولیات فراہم کررہا ہے۔ تقریب کے تمام شرکاء نے ایمرجنسی حالات کے دوران چترال کے دونوں اضلاع میں AKAHP کی طرف سے انجام دیئے گئے خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

chitraltimes akahp chitral handed over tants to dc chitral lower for effectes of flood snow and rain 6 chitraltimes akahp chitral handed over tants to dc chitral lower for effectes of flood snow and rain 5 chitraltimes akahp chitral handed over tants to dc chitral lower for effectes of flood snow and rain 4 chitraltimes akahp chitral handed over tants to dc chitral lower for effectes of flood snow and rain 2 chitraltimes akahp chitral handed over tants to dc chitral lower for effectes of flood snow and rain 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87628