Chitral Times

ناقابل تردید شواہد کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نام پر چھپنا بے سود ہے، آرمی چیف

Posted on

ناقابل تردید شواہد کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نام پر چھپنا بے سود ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

راولپنڈی(سی ایم لنکس) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نو مئی کے ناقابل تردید چواہد کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نام پر چھپنا بے سود ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسر اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔فورم نے شہداء کی عظیم قربانیوں، جن میں مسلح اَفواج، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے افسران وجوانوں اور سِول سوسائٹی کے شہداء شامل ہیں، کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔شرکا نے عزم کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔ شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آئین کے تحت پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

 

شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی راہ میں کسی بھی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ابہام پیدا کرنے کی کوششوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افواجِ پاکستان، ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں بگاڑ پیدا کرنے اور فرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے پیچھے چھپنے کی تمام تر کوششیں بے سود ہیں، کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کونہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز پر پرْ تشدد حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مسلح افواج کو بدنام کرکے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے’،‘ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی، جعلی اور بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈہ کے ذریعے معاشرتی تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75391

اپنے خلاف جارحانہ رویے کو درگزر کرنا چاہتا ہوں لیکن صبر کی بھی ایک حد ہے، آرمی چیف

اپنے خلاف جارحانہ رویے کو درگزر کرنا چاہتا ہوں لیکن صبر کی بھی ایک حد ہے، آرمی چیف

راولپنڈی ( چترال ٹایمز رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔یوم دفاع و شہداء کی تقریب جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) راولپنڈی میں  جاری ہے۔ تقریب میں اعلی شخصیات، سفارتکار، سول و عسکری حکام، شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہیں۔اس موقع پر جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، فوج کاسب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرناہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی، فوج کی قربانی کا عوام نے اعتراف نہیں کیا، دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی بھارتی فوج کرتی ہے لیکن اس کے عوام اسے بہت کم تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اس کے برعکس دن رات عوام کی خدمت میں مصروف پاک فوج پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے، اس کی بڑی وجہ 70 سال سے فوج کی سیاست میں مداخلت ہے، فوج کی سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہے۔

 

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کاسب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، فوج نے فروری میں فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، ہم اس پر سختی سے کاربند ہیں، مگر اس آئینی عمل کا خیرمقدم کرنیکے بجائے کئی حلقوں نے فوج کو شدید تنقید کانشانہ بناکر بہت نامناسب اور غیرشائستہ زبان استعمال کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج پر تنقید شہریوں اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے، جعلی جھوٹا بیانیہ بناکر ملک میں ہیجان پیدا کیا، اب اس جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے، اعلی فوجی قیادت کو غیر مناسب القابات سے پکارا گیا، فوجی قیادت کچھ بھی کرسکتی ہے، لیکن ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ ناممکن بالکل گناہ کبیرہ ہے کہ ملک میں کوئی بیرونی سازش ہو اور فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہے، فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوں گے، فوج کے پاس اس یلغار کا جواب دینے کیلیے متعدد مواقع اور وسائل تھے لیکن اس نے ملکی مفاد میں حوصلے کا مظاہرہ کیا اور منفی بیان دینے سے گریز کیا، لیکن سب کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ صبر کی بھی ایک حد ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ میں اپنے اور فوج کیخلاف اس نامناسب اور جارحانہ رویے کو درگزر کرکے آگے بڑھنا چاہتا ہوں، کیونکہ پاکستان ہم سب سے افضل ہے، افراد اور پارٹیاں تو آتی جاتی رہتی ہیں، ملک میں ہر ادارے، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں،

 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے اور کوئی بھی ایک سیاسی جماعت اس معاشی بحران سے نہیں نکال سکتی بلکہ سیاسی استحکام ضروری ہے، امید ہے سیاسی جماعتیں اپنے رویئے پر نظرثانی کریں گی، وقت آ گیا ہے کہ تمام فریقین اپنی ذاتی انا کو ترک کرکے ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور آگے بڑھیں ملک کو بحران سے نکالیں، آگےبڑھناہے توعدم برداشت اورمیں نہ مانوں کارویہ ترک کرناہوگا، 2018 کے الیکشن میں  بعض جماعتوں نے فاتح جماعت کو سلیکٹڈ کا لقب دیا اور 2022 میں اعتماد کا ووٹ کھونے کے بعد ایک جماعت نے دوسری جماعت کو امپورٹڈ کا لقب دیا، اس رویے کو رد کرنا ہوگا، ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، ہر جماعت کو فتح و شکست کو قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا، تاکہ اگلے الیکشن میں امپورٹڈ یا سلیکٹڈ کی بجائے الیکٹڈ حکومت آئے۔واضح رہے کہ پاکستان بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم دفاع کی تقریب اس سال سیلاب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68339