The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعى انتظامیہ لوئر چترال کی آبی آلودگی، غیر قانونی کنسٹر کشن اور مضر صحت چکن کے خلاف کاروائی

ضلعى انتظامیہ لوئر چترال کی آبی آلودگی، غیر قانونی کنسٹر کشن اور مضر صحت چکن کے خلاف کاروائی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوار الحق کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے انجینئر سیف اللہ کے ہمراہ چترال بازار کا دورہ کیا اور متعدد اقدامات عمل میں لائے گئے ۔


دریا ئے چترال کے گردونواح میں موجود عمارتوں (ہوٹلوں، اڈوں، دکانوں) کے مالکان جنہوں نے اپنے مکانات کے گندے نالیوں کی نکاسی دریاء چترال میں ڈال دیے ہیں کو نوٹس جاری کیے گئے کہ 7 دنوں کے اندر ان نالیوں کے لیے متبادل انتظامات (Septic Tanks) کا بندوبست کرائیں. بصورت دیگر انکے خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی –


چترال شہر کے اندر تعمیرات کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کئے گئے کہ وہ اپنے تعمیرات کے لیے جلد از جلدمتعلقہ اداروں سے نقشہ مرتب کرواکر اپنے تعمیرات کو قانونی بنائیں اور آج سےچترال شہر کے اندر کسی بھی قسم کی تعمیرات کرنے سے پہلے مجاز ادارے سے باقاعدہ منظوری لیکر اور نقشہ کے ذریعے کی جائیں۔


چترال بازار میں مرغیاں ذبح کرکے وزن زیادہ کرنے کے غرض سے پانی میں ڈالنےپر پابندی ہے. اور اس فعل میں ملوث ہونے پر کئی دوکانداروں سے ذبح شدہ مرغیاں ضبط کرکے تلف کروایا گیا. اور ان کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لائی گئی۔

chitraltimes district administration lower chitral action4
chitraltimes district administration lower chitral action2
chitraltimes district administration lower chitral action1
chitraltimes district administration lower chitral action

آبی آلودگی
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57567