The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستانی حکومت ملک کو دنیا میں آئی ٹی کا بڑا ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے،برطانوی جریدے کی رپورٹ

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان کی حکومت بھر پور نوجوان افرادی قوت کے ساتھ ملک کو دنیا میں آئی ٹی کا بڑا ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے، حکومت نیملک بھر میں آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز تیارکرنے کا ایک سلسلہ قائم کیا ہے تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو ترجیحی حیثیت فراہم کی جاسکے،جنوری 2021 میں حکومت نیسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی قائم کی اور اس کے ساتھ ہی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیا،دسمبر میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دوسراخصوسی زون کھولاگیا جبکہ 2022 اور اس کے بعد مزید ایسے زونز قائم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان کی سائنسی تحقیقی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں بہت سراہا گیا ہے۔برطانیہ کے ہفت روزہ سائنسی جریدے“نیچر”کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سائنسی تحقیقی اؤٹ پٹ میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کا یہ ٹریک ریکارڈ دنیا میں سرفہرست ہے جو چین کی 15فیصد سائنٹفک ریسرچ اؤٹ پٹ سے زیادہ ہے،اگر پورا ملک ائی ٹی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرے تو خصوصی زونز میں زبردست کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں۔

جریدے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 23 دسمبر 2021 کولاہور میں خصوصی ٹیکنالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی دنیا کا مستقبل ہے،ہم آئی ٹی انقلاب کے ذریعے اپنی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے امریکا میں گوگل اور ایمیزون جیسی بڑہی آئی ٹی کمپنیوں کی مثال دی جن کی ا?مدنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ وباکے پھیلاؤ نے دنیا کو کساد بازاری میں دھکیلا مگر آئی ٹی کمپنیاں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ اسلام ا?بادمیں جاپانی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے،اس کی (جولائی تا دسمبر 2020) برآمدات 821.61 ملین ڈالر رہیں، 60 فیصد سے زائد نوجوانوں کی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس شعبے میں پاکستان کی ترقی کے شاندار امکانات موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کی وسعت کے ساتھ پاکستان کی یہ بڑی صلاحیت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں انقلاب برپا کر سکتی ہے،پاکستان میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس،بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ کمپلیکس کی تحقیق و ترقی کی سہولیات پہلے ہی موجود ہیں،جاپانی سفارت خانے کے مطابق ٹیکنالوجی زون میں شرکت کی خواہش مند غیر ملکی کمپنیوں کے لئے پرکشش مراعات بھی دی گئی ہیں جن میں انکم ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سے 10 سال تک چھوٹ، پاکستان میں درآمد ہونے والے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) سے متعلقہ مواد اور آلات پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ، سپیشل ٹیکنالوجی زونز میں استعمال ہونے والے سامان اور خدمات پر کنزمپشن ٹیکس سے استثنیٰ،منافع آمدن پر ٹیکس سے 10 سال کی چھوٹ سمیت بلاتعطل بجلی، انٹرنیٹ تک رسائی اور دیگر جدید صنعتی انفراسٹرکچر کی فراہمی شامل ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد تقریباً 2,950 ہے اور یہ ملک اپنی بھرپور نوجوان افرادی قوت کے ساتھ مستقبل میں سرمایہ کاری کا ایک حوصلہ افزا مقام بن سکتا ہے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا


لاہور(سی ایم لنکس)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوبارہ پہلے نمبر پرآگیا۔ آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اکیاسی تک جا پہنچا۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوبارہ پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 281تک جاپہنچا جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی رہا جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 221ریکارڈ کیاگیا۔آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 209رہا جبکہ چوتھے نمبر پر افغانستان کا شہر کابل، ایئر کوالٹی انڈیکس 198ریکارڈ کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57889