The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جو کام 75 سال میں دشمن نے نہیں کیا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی گروہ نے کر دکھایا، آئی ایس پی آر

Posted on

جو کام 75 سال میں دشمن نے نہیں کیا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی گروہ نے کر دکھایا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(چترال ٹایمز رپورٹ )پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے کر کے مخالفت میں نعرے بازی کروائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، جس کے بعد شرپسند عناصر نے فوج کے خلاف مہم چلائی اور عوام کو بدظن کرنے کی کوشش کی۔آئی پی آر نے کہا کہ ایک طرف تو یہ شرپسند عناصر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فوج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ رویہ دوغلے پن کی اعلیٰ مثال ہے۔ جو کام ملک کے ابدی دشمن پجھتر سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دکھایا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اپنی ساکھ کی پراوہ نہ کرتے ہوئے فوج نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر اور برداشت سے کام لیا کیونکہ مذموم منصوبہ بندی کے تحت صورت حال صرف اس لیے پیدا کی گئی تھی کہ فوج اپنا شدید ردعمل دے اور پھر اْسے سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاسکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے سنجیدہ اقدامات اور تحمل کی وجہ سے یہ سازش ناکام ہوئی اور ہم اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ اس سارے منصوبے کے پیچھے پارٹی کے کچھ شرپسند رہنما تھے جنہوں نے احکامات اور ہدایات پہلے ہی جاری ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جو سہولت کار،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

chitraltimes pti protest rally damages to public property in chakdara 2

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لندن سے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف 3 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے لندن میں مقیم اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74301

ملک کے بہتر مفاد میں فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

Posted on

ملک کے بہتر مفاد میں فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی( چترال ٹایمز رپورٹ)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں دانستہ طور پر پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو ملوث کرنے کی کوششیں کی گئیں، یہ کوششیں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کوششیں براہ راست یا بالواستہ عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فارمز پر کی گئیں، سیاسی رہنما، صحافی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کا یہ عمل انتہائی نقصان دہ ہے۔اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سب سے توقع کرتی ہیں کہ وہ قانون کی پاس داری کریں اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفی منظور کر لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اس حوالے سے مزمل حسین کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔مستعفی چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاو?ں پر کھڑا کر کے دکھایا۔

منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ کل پھر سماعت کرے گی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان نے بیرون ملک ہونے کے باعث سترہ مئی کے بعد تک کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر رکھی ہے. عدالت انہیں ویڈیو لنک پر بھی دلائل دینے کا کہہ سکتی ہے یا عدالت پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سمیت دیگر فریقین کے وکلا کو دلائل دینے اور جواب الجواب کا کہہ سکتی ہے۔ اس وقت تک مخدوم علی خان بھی وطن واپس آسکتے ہیں۔صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب نئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا تقرر بھی ہو چکا ہے۔اٹارنی جنرل نئی حکومت کا موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔یاد رہے کہ صدر مملکت نے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے گی۔تحریک انصاف چاہتی ہے کہ منحرف اراکین کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61002