آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی
اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار(رات)سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔ بارش کا یہ سلسلہ بدھ(صبح) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔
اس موسمی صورتحال کے باعث پیر سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
پیر سے منگل کے دوران بنوں ، کوہاٹ ، چارسدہ ، مردان ، پشاور ، کرم ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، بھکر ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، گجرات،سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے
پیر / منگل کوکوئٹہ ، ژوب ، زیارت،قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے
پیر/ منگل کو مری اور گلیات میں بھی بارش / برفباری توقع ہے
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے تمام ڈپٹی کمشنر کو ایک مراسلے کے زریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیاررہیں ۔ اورسیاحوں کو بارش اور برفباری کے سلسلے میں اگاہ کیا جائے۔
