مستوج میں منعقدہ دو روزہ آئس ہاکی چیمپئن شپ اختتام پزیر
مستوج میں منعقدہ دو روزہ آئس ہاکی چیمپئن شب اختتام پزیر
مستوج ( افگن رضا) مستوج خاص کے گاوں سرغوز میں دو روزہ ائس ہاکی چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوا۔اس ایونٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں چار لڑکوں اور چار لڑکیوں کی ٹیم شامل تھی۔ایونٹ اغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ فار اپر چترال اور این وئرمنٹل اکیڈمی بونی کے اشتراک سے منعقد ہوا جبکہ لوکل کونسل مستوج کے ماتحت یہ ایونٹ کرایا گیا۔ یہ ایونٹ اپنی نوعیت کا پہلا چمپیئن شپ ٹورنامنٹ تھا جو خیبرپختونخوا لیول میں ہوا، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی ہجوم ائس ہاکی دیکھنے کیلۓ سوغوز میں موجود تھے۔۔تمام کھلاڑیوں نے بہترین انداز میں اس ایونٹ میں حصہ لیا۔۔ایونٹ کے مہمان خصوصی ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی تھے،،جبکہ اس کے ساتھ دیگر فوجی و سول مہمانان بھی شریک تھے۔ چیرمین اے کے وئ ایس بی اپر چترال اعجاز نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ہمارے علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانا، اور منفی کاموں سے ہمارے یوتھ کو دور رکھنا تھا۔میں اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر تمام دوستوں اور خدمت گاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دریں اثنا چیمپین شپ میں ریسکیو 1122 اپر چترال کی میڈیکل ٹیم بمع ایمبولینس کھلاڑیوں، تماشائیوں اور شرکاء کو کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کیلے موقع پر موجود رہی، ، چیمپین شپ کے دوسرے روز بھی ریسکیو1122 اپر چترال کی میڈیکل ٹیم ایمرجنسی خدمات فراہم کرتی رہی۔ جس کو علاقے کے عوام نے سراہا۔










