Chitraltimes Banner

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی؟ نئے اعداد و شمار جاری

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی؟ نئے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ تعداد جاری کر دی گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو گئی، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہو گئی، اسی طرح خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 321 ہو گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہو گئی، اسی طرح اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہوچکی ہے۔

………………………..

وفاقی وزیر صحت نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا

کراچی(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں، ہمارا مقصد اللہ کی رضا کے لیے قوم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ نظام میں ہر پاکستانی کا علاج ممکن نہیں، لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر وہیں رک جاتے ہیں، اس لیے ہمیں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کو فروغ دینا ہوگا۔وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید ویکسینز آئیں گی اور ہمیں اپنی قوم کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انہیں اپنانا ہوگا۔ کینسر ایک موذی مرض ہے جو صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے گھرانے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے بچاؤ ہی بہترین راستہ ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
114053