صدرتحریک حقوق مختاراحمد صوبائی اورامیراللہ کا این اے ون اور پی کی ون سے الیکشن لڑنے کافیصلہ
بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صدر تحریک حقوق عوام چترال مختار احمد سنگین لال نے آئندہ جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے ۔ اس موقع پر ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ سب ڈویژن مستوج کے سابق دونوں ایم پی ایز نے مایوسی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ انھوں نے بتایا کہ بونی دونوں ایم پی ایز کی آبائی گاؤں ہے مگر دس سالوں کے اندر اس کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادئیے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ چترال کے عوام اقراپروری و کرپشن کے خاتمے اور علاقے کی ترقی کیلئے تحریک حقوق عوام کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔ مختار احمد نے بتایا کہ تحریک حقوق عوام چترال کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کیلئے لوئیر چترال سے امیدوار نامزد کیا جارہاہے ۔ جس کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ ہم کرپشن فری چترال کے منشور کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور چترال سے اس ناسور کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔
……………………………………………………………………………………..
ریٹائرڈ صوبیدارامیر اللہ این اے ون اور پی کے ون چترال سے الکیشن لڑیںگے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریٹائرڈ صوبیدار امیر اللہ نے این اے ون اور پی کے ون چترال سے الیکشن لڑنے کیلئے فارم لے لیا ہے ۔جبکہ وہ الیکشن کمپین پہلے سے شروع کررکھا ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ وہ بہی خواہوں سے صلح مشورے کے بعد دونوں یا ایک نشست سےالیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں گے ۔ تاہم انھوں نے عوام سے آزمودہ لوگوں کو دوبارہ نہ آزمانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں بھی ایک دفعہ موقع دیکر آزمایا جائے۔