ریشن کے رفیق علی قتل کیس کا فیصلہ، اکرم نواز کو عمر قید کی سزا
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ریشن سے تعلق رکھنے والے رفیق علی کے قتل میں ملوث اکرم نواز کو بیس لاکھ روپے جرمانہ اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ ریشن سے تعلق رکھنے والے انجینئر رفیق علی کو پچھلے سال بہیمانہ انداز سے قتل کر دیا گیا تھا۔
اس قتل میں ریشن ہی سے تعلق رکھنے والے اکرم نواز کواپرچترال پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کی تو اکرم نواز نے اقبال جرم کیا تھا اس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال کی عدالت میں یہ کیس زیر سماعت تھی۔
آج ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال عبدالوہاب قریشی نے اکرم نواز کو عمر قید کے ساتھ مجرم کو مقتول کے ورثا کو معاوضے کے طور پر 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بامشقت کاٹنی ہوگی
واضح رہے کہ مقتول رفیق علی کے کیس کی پیروی اپر چترال سے نامور قانون دان گل مراد ایڈوکیٹ کر رہے تھے جو کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں