The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 21 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 قاری فیض اللہ چترالی کا اپرچترال کے دریائی کٹاو سے متاثرہ گاوں جنالی کوچ کا دورہ ، متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی بونیر میں سیلاب متاثرین میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کے بعد چترال پہنچ گئے ہیں۔چترال میں قیام کے پہلے روز انہوں نے جنالی کوچ اپر چترال کے نو متاثرہ گھرانوں میں نقد امداد تقسیم کی، جس کے بعد وہ موڑکھو روانہ ہوگئے۔

زرائع کے مطابق قاری فیض اللہ چترالی کل موڑکھو، تورکھو، ریچ اور کھوت سمیت اپر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ان مساجد و مکاتب کا بھی جائزہ لیں گے جہاں ان کی جانب سے امداد فراہم کی گئی ہے۔ بعد ازاں وہ مستوج اور یارخون کا دورہ کریں گے۔

چترال میں چند روزہ قیام اور امدادی سرگرمیوں کے بعد قاری فیض اللہ چترالی غذر روانہ ہوں گے، جہاں ان کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کی تقسیم کا شیڈول طے ہے۔

chitraltimes qari faizullah visit junali koch upper chitral 1 chitraltimes qari faizullah visit junali koch upper chitral 1 chitraltimes qari faizullah visit junali koch upper chitral 2

chitraltimes junalikoch river erosion 6 houses collapsed 2 chitraltimes junalikoch river erosion 6 houses collapsed 1