Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی معروف شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی اشیا تقسیم 

شیئر کریں:

چترال کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی اشیا تقسیم

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) معروف سماجی و مذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ترتیب وار رفاہی دورہ جاری ہے پہلے مرحلے میں تریچ کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں پختوری،لولیمی اور اوج کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے علاوہ ان میں ایک ایک بوری گندم تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ساتھ سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف،مولانا فیض الدین, تریچ کے سابق ناظم مولانا عطاء الرحمن،مولانا احسان الحق وفا کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی موجود تھے اس سے قبل جب قاری صاحب کراچی سے چترال پہنچے تو انہیں مستوج کے مختلف علاقوں بریپ اور کھوژ میں سیلاب کی اطلاع ملی تو چترال شہر سے سیدھا وہاں پہنچے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے علاوہ راشن پیکچ بھی تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن، مولوی فداء الرحمن کے علاوہ مختلف مقامی علماء بھی موجود تھے۔ دوسرے مرحلے میں ایک بار پھر مستوج کے متاثرہ علاقوں کھوژ بریپ اور دوسرے علاقوں کا پروگرام شیڈول ہے جب کہ تحصیل تورکہور کے متاثرہ علاقوں کھوت اور دیگر متاثرہ گاؤں کے علاوہ لوئر چترال میں سیلاب سے تباہ حال شیشی کوہ اور آس پاس کے علاقے میں بھی متاثرین سے اظہار ہمدردی کے علاوہ خشک خوراک کی تقسیم کے سلسلے میں دورہ بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

chitraltimes Qari faizullah chitrali visit flood hit area of mastuj districbutes relief2

chitraltimes Qari faizullah chitrali visit flood hit area of mastuj khuzh chitraltimes Qari faizullah chitrali visit flood hit area of mastuj districbutes relief1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65131